ایل اے اولمپکس 2028: افتتاحی اور اختتامی تقریبات دو تاریخی اسٹیڈیمز میں منعقد ہوں گی
لاس اینجلس، 9 مئی (ہ س)۔ لاس اینجلس میموریل کولیزیم اورانگل ووڈ میں سوفی اسٹیڈیم 2028 کے اولمپک اور پیرا اولمپک گیمز کی افتتاحی اور اختتامی تقریبات کی میزبانی کریں گے۔ لاس اینجلس28 کے منتظمین نے جمعرات کو یہ اعلان کیا۔ 14 جولائی 2028 کو اولمپک کی اف
LA Olympics 2028: Opening & closing to be at 2 historic stadiums


لاس اینجلس، 9 مئی (ہ س)۔ لاس اینجلس میموریل کولیزیم اورانگل ووڈ میں سوفی اسٹیڈیم 2028 کے اولمپک اور پیرا اولمپک گیمز کی افتتاحی اور اختتامی تقریبات کی میزبانی کریں گے۔ لاس اینجلس28 کے منتظمین نے جمعرات کو یہ اعلان کیا۔

14 جولائی 2028 کو اولمپک کی افتتاحی تقریب پہلی بار دو مقامات – تاریخی کولیزیم اور جدید سوفی اسٹیڈیم-کا اشتراک کرے گی۔ کولزیم اولمپک کی تاریخ کا پہلا مقام بن جائے گا جو تین بار کھیلوں کی میزبانی کرے گا۔

ایل اے28 کے چیئرپرسن اور صدر کیسی واسرمین نے ایک بیان میں کہا”یہ دونوں مقامات لاس اینجلس کے کھیلوں کے ورثے اور تکنیکی ترقی کی علامت ہیں۔ یہ تجربہ دنیا بھر کے تماشائیوں کے لیے ناقابل فراموش ہو گا“۔

کولزیم میں اختتامی تقریب، ایک خصوصی پیرا اولمپک ایونٹ اولمپک کی اختتامی تقریب 30 جولائی کو کولیزیم میں منعقد ہوگی، جسے منتظمین ایک ”ناقابل فراموش جشن“ قرار دے رہے ہیں۔

پیرالمپکس کی افتتاحی تقریب سوفی اسٹیڈیم میں 15 اگست کو ہوگی جبکہ اختتامی تقریب 27 اگست کو کولیزیم میں ہوگی۔اس سے قبل لاس اینجلس نے 1932 اور 1984 میں اولمپکس کی میزبانی کی تھی، لیکن 2028 میں پہلی بار یہ شہر پیرالمپکس گیمز کی میزبانی بھی کرے گا۔

منتظمین نے کہا،”پیرالمپکس کی اختتامی تقریب ایل اے 28 گیمز کی آخری یادگار جھلک ہو گی، جو اولمپک اور پیرا اولمپک تحریک کو لاس اینجلس سے مستقل طور پر منسلک کر دے گی۔“

ایل اے28 نے پچھلے مہینے کچھ دوسرے مقامات کا بھی اعلان کیا۔ بیچ والی بال کے مقابلے لانگ بیچ کے المیٹوس بیچ پر ہوں گے، جب کہ اسکواش کھیل ہالی ووڈ کے یونیورسل اسٹوڈیوز میں اولمپک میں اپنی شروعات کرے گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande