جیسن رائے کی ریڈ بال کرکٹ میں واپسی، کاونٹی چیمپئن شپ میں سرے کے لیے کھیلیں گے
جیسن رائے کی ریڈ بال کرکٹ میں واپسی، کاونٹی چیمپئن شپ میں سرے کے لیے کھیلیں گے لندن، 9 مئی (ہ س)۔ انگلینڈ کے اسٹار بلے باز جیسن رائے ایک بار پھر ریڈ بال کرکٹ کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔ انہیں اس ہفتے ایجبسٹن میں واروکشائر کے خلاف کاونٹی چیمپئن شپ کے مقا
انگلینڈ کے اسٹار بلے باز جیسن رائے


جیسن رائے کی ریڈ بال کرکٹ میں واپسی، کاونٹی چیمپئن شپ میں سرے کے لیے کھیلیں گے

لندن، 9 مئی (ہ س)۔ انگلینڈ کے اسٹار بلے باز جیسن رائے ایک بار پھر ریڈ بال کرکٹ کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔ انہیں اس ہفتے ایجبسٹن میں واروکشائر کے خلاف کاونٹی چیمپئن شپ کے مقابلے کے لیے سرے کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

34 سالہ رائے نے اب تک 87 ریڈ بال میچوں میں 36.46 کی اوسط سے 9 سنچریاں اسکور کی ہیں، ان کا بہترین اسکور 143 (لنکا شائر کے خلاف 2015) ہے۔ حالانکہ، انہوں نے آخری بار 2020 کے کووڈ سے متاثرہ موسم گرما میں ہیمپشائر کے خلاف باب ولس ٹرافی میں فارمیٹ کھیلا تھا۔

2019 ورلڈ کپ میں انگلینڈ کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے کے بعد رائے کو ٹیسٹ ٹیم میں موقع ملا۔ انہوں نے آئرلینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف پانچ ٹیسٹ کھیلے لیکن آٹھ اننگز میں محض 13.75 کی اوسط سے رن بنا سکے۔

ان کی تکنیک آسٹریلیائی پیس اٹیک کے خلاف بے اثر ثابت ہوئی اور بالآخر انہیں ٹیم سے باہر کر دیا گیا۔

رائے کی واپسی ان کے ٹی 20 کیریئر کی ڈھلتی ہوئی چمک کو بھی ظاہر کرتی ہے۔ وہ ہندوستان میں 2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے انگلینڈ کے اسکواڈ سے باہر رہے اور اس سال کے آئی پی ایل کے لیے بھی منتخب نہیں ہوئے۔ وہ ذاتی وجوہات کی بنا پر 2020، 2022 اور 2024 میں آئی پی ایل سے دستبردار ہو چکے ہیں۔ آخری بار انہوں نے ون ڈے میچ مارچ 2023 میں بنگلہ دیش کے خلاف کھیلا تھا۔

سرے ٹیم کو اس مقابلے میں اولی پوپ، جیمی اسمتھ اور گس اٹکنسن جیسے ای سی بی سے معاہدہ شدہ کھلاڑیوں کی عدم موجودگی جھیلنی پڑے گی، جنہیں زمبابوے کے خلاف آئندہ ٹیسٹ سے قبل آرام دیا گیا ہے۔ ایسے میں جیسن رائے کو موقع ملا ہے۔

ڈویژن ون ٹیبل میں اس وقت سرے تیسرے نمبر پر ہے جبکہ واروکشائر دوسرے اور ناٹنگھم شائر پہلے نمبر پر ہے۔ پچھلی بار، سرے نے سمرسیٹ کو تین دن کے اندر شکست دے کر رفتار دوبارہ حاصل کی ہے۔ ٹیم کو اس میچ میں اپنے غیر ملکی کھلاڑیوں نیتھن اسمتھ اور کرٹس پیٹرسن سے مضبوطی ملی ہے، ساتھ ہی تیز گیند باز ٹام لاز بھی اس سیزن میں پہلی بار ٹیم میں واپس آئے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande