نیرج چوپڑا اوستراوا گولڈن اسپائک 2025 میں حصہ لیں گے، دو بار انجری کے باعث رہنا پڑا باہر
نئی دہلی، 9 مئی (ہ س)۔ ہندوستان کے اسٹار جیولن تھروور اور دو بار کے اولمپک تمغہ فاتح نیرج چوپڑا اس سال 24 جون کو جمہوریہ چیک کے اوستراوا شہر میں ہونے والے گولڈن اسپائک 2025 ایتھلیٹکس میٹ میں شرکت کریں گے۔ اس سے قبل وہ انجری کے باعث 2023 اور 2024 کے ا
Neeraj Chopra will participate in Ostrava Golden Spike 2025


نئی دہلی، 9 مئی (ہ س)۔ ہندوستان کے اسٹار جیولن تھروور اور دو بار کے اولمپک تمغہ فاتح نیرج چوپڑا اس سال 24 جون کو جمہوریہ چیک کے اوستراوا شہر میں ہونے والے گولڈن اسپائک 2025 ایتھلیٹکس میٹ میں شرکت کریں گے۔ اس سے قبل وہ انجری کے باعث 2023 اور 2024 کے ایڈیشنز سے دستبردار ہو گئے تھے تاہم اس بار وہ تیسری بار قسمت آزمائی کریں گے۔

ٹوکیو اولمپکس کے گولڈ میڈلسٹ نیرج چوپڑا گزشتہ دو برسوں میں اس باوقار ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کرسکے، حالانکہ وہ 2024 میں وہاں بطور مہمان خصوصی موجود رہے تھے۔اس بار کا میچ خاص ہوگا کیونکہ یہ ان کے لیجنڈری کوچ اور سابق عالمی چیمپئن جان زیلیزنی کے ہوم گراو¿نڈ پر کھیلا جائے گا۔ زیلیزنی خود بھی اس ٹورنامنٹ کے ڈائریکٹر ہیں۔

نیرج نے جمعرات کو ایک سرکاری بیان میں کہا، ”میں یہ اعلان کرتے ہوئے پرجوش ہوں کہ میں اس سال اوستراوا میں گولڈن اسپائک میٹ میں شرکت کروں گا۔ یہ ایک تاریخی مقابلہ ہے اور اس بار یہ اور بھی خاص ہوگا۔ میرے کوچ جان زیلیزنی کئی بار یہاں جیت چکے ہیں اور اب وہ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر بھی ہیں“ ۔

گولڈن اسپائک میٹ 1961 سے منعقد کی جا رہی ہے اور یہ ایک عالمی ایتھلیٹکس کانٹی نینٹل ٹور گولڈ لیبل مقابلہ ہے، جسے ڈائمنڈ لیگ کے بعد دنیا کی دوسری اہم ترین سیریز سمجھا جاتا ہے۔ اس بار نیرج کا مقابلہ 2020 کے اولمپک سلور میڈلسٹ اور جمہوریہ چیک کے جیکب وڈلیچ جیسے ٹاپ کھلاڑیوں سے ہوگا۔

گولڈن اسپائک سے پہلے، نیرج 16 مئی کو دوحہ ڈائمنڈ لیگ اور 24 مئی کو بنگلورو میں ہونے والی پہلی’نیرج چوپڑا کلاسک‘ میں نظر آئیں گے۔ وہ جنوبی کوریا کے شہر گومی میں 27 سے 31 مئی تک ہونے والی ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ سے دستبردار ہو گئے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande