پاکستان کی تین بندرگاہوں کراچی، قاسم، گوادر میں ہائی الرٹ
کراچی، 09 مئی (ہ س)۔ پڑوسی ملک ہندوستان کے ساتھ بڑھتی ہوئی فوجی محاذ آرائی کے باعث پاکستان نے ملک کی تین بڑی بندرگاہوں کراچی، قاسم اور گوادر میں ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ یہاں ماہی گیری پر بھی عارضی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ دی نیشن اخبا
High alert in 3 ports of Pakistan, Karachi, Qasim, Gwadar


کراچی، 09 مئی (ہ س)۔ پڑوسی ملک ہندوستان کے ساتھ بڑھتی ہوئی فوجی محاذ آرائی کے باعث پاکستان نے ملک کی تین بڑی بندرگاہوں کراچی، قاسم اور گوادر میں ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ یہاں ماہی گیری پر بھی عارضی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

دی نیشن اخبار کی خبر کے مطابق، احتیاطی تدابیر کے طور پر سمندر میں مچھلی پکڑنے والی تمام کشتیوں اور ٹرالروں کو جمعرات کو واپس بلالیا گیا۔ ہائی الرٹ ختم ہونے تک ماہی گیری پر پابندی برقرار رہے گی۔ حکام نے ماہی گیروں سے اپیل کی ہے کہ وہ سمندر میں جانے سے گریز کریں۔ حکام نے بتایا کہ تمام اہم بندرگاہوں پر سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande