غزہ میں امداد کی ترسیل کےلئے ’نئے ادارے‘ کے قیام پر اتفاق جلد متوقع
غزہ،09مئی (ہ س)۔ غزہ میں امداد کی ترسیل پر اسرائیلی ناکہ بندی کے جاری رہنے کے درمیان عالمی ادارہ برائے خوراک کے سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور نوبل امن انعام یافتہ ڈیوڈ بیزلی نے امریکی صدر ٹرمپ کی انتظامیہ، اسرائیلی حکومت اور دیگر اہم فریقوں کے ساتھ غزہ
غزہ میں امداد کی ترسیل کےلئے ’نئے ادارے‘ کے قیام پر اتفاق جلد متوقع


غزہ،09مئی (ہ س)۔

غزہ میں امداد کی ترسیل پر اسرائیلی ناکہ بندی کے جاری رہنے کے درمیان عالمی ادارہ برائے خوراک کے سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور نوبل امن انعام یافتہ ڈیوڈ بیزلی نے امریکی صدر ٹرمپ کی انتظامیہ، اسرائیلی حکومت اور دیگر اہم فریقوں کے ساتھ غزہ ہیومینٹیرین فاو¿نڈیشن (جی ایچ ایف) کے نئے سربراہ کے طور پر اپنی تقرری اور اس ادارے کو غزہ کی پٹی میں امداد پہنچانے کا کام سونپنے کے حوالے سے بات چیت کی ہے۔ یہ اطلاع جمعرات کو ایکسیوس ویب سائٹ کے دو باخبر ذرائع نے دی۔بیزلی کے ایک قریبی ذریعے نے واضح کیا ہے کہ انہوں نے زیرِ تعمیر ادارے کی کارروائیوں کی قیادت کرنے کی شرط کے طور پر فلسطینی علاقے میں فوری طور پر امداد کی دوبارہ ترسیل پر گفت و شنید کی ہے۔ویب سائٹ ایکسیوس نے یہ بھی بتایا ہے کہ امریکہ، اسرائیل اور ادارے کے نمائندے غزہ میں فلسطینیوں کو حماس کے کنٹرول کے بغیر انسانی امداد کی فراہمی دوبارہ شروع کرنے کے طریقہ کار پر ایک معاہدے کے قریب پہنچ رہے ہیں۔ دوسری جانب غزہ میں کام کرنے والی اقوام متحدہ اور دیگر امدادی تنظیموں نے اعلان کیا ہے کہ وہ نئے ادارے کے منصوبے کے ساتھ تعاون نہیں کریں گی کیونکہ ان کے خیال میں یہ بنیادی انسانی اصولوں کے منافی ہے۔ٹرمپ انتظامیہ اس طریقہ کار کے لیے مختلف ممالک پر عطیات دینے اور اقوام متحدہ پر اس کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے دباو¿ ڈال رہی ہے۔ وائٹ ہاو¿س کے ایلچی سٹیو وٹکوف نے بدھ کو سلامتی کونسل کے ارکان کو اس منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی تھی۔ امریکی سفارت کاروں نے جنیوا میں اقوام متحدہ کی ایجنسیوں کے ارکان کو بھی اس منصوبے سے آگاہ کیا ہے۔اسی طرح جی ایچ ایف کی منصوبہ بندی میں شامل ایک ذریعے نے بتایا کہ یہ ادارہ ایک آزاد ادارہ ہے جس کی قیادت عام شہری کر رہے ہیں۔ اس کا مقصد اقوام متحدہ اور روایتی امدادی تنظیموں کے کام کی تکمیل کرنا ہے نا کہ ان کی جگہ لینا۔ ذریے نے کہا کہ ہمارا مقصد یہ یقینی بنانے میں مدد کرنا ہے کہ ضرورت مندوں تک محفوظ، موثر اور بڑے پیمانے پر امداد پہنچ جائے۔

یاد رہے جنوبی کیرولائنا کے سابق گورنر بیزلی کو ٹرمپ کے پہلے دورِ صدارت میں عالمی ادارہ برائے خوراک کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا اور وہ دسمبر 2023 تک اس عہدے پر فائز رہے تھے۔ انہیں انسانی حلقوں اور اقوام متحدہ کے نظام میں بھی بہت احترام حاصل ہے۔ دسمبر 2020 میں انہیں اس اقوام متحدہ کی ایجنسی کی جانب سے نوبل امن انعام ملا جس کی وہ سربراہی کر رہے تھے۔ ایکسیوس کے مطابق جی ایچ ایف کی قیادت بیزلی کے سپرد کرنے سے اسے بڑی ساکھ ملے گی اور یہ اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی امدادی تنظیموں کو اس نئے ادارے کے ساتھ کام کرنے پر قائل کر سکتی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande