نئی دہلی، 09 مئی (ہ س)۔ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی پر دہلی یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین (ڈی یو ایس یو) کے صدر رونق کھتری نے جمعہ کو دہلی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر یوگیش سنگھ کو خط لکھ کر امتحان کی تاریخوں کو ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
کھتری نے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان غیر متوقع کشیدگی کے پیش نظر ملک بھر سے کئی طلباء جو تیاری کے لیے چھٹیوں پر گھر گئے تھے،اب وہ یہاں آنے سے گھبرا رہے ہیں۔ بہتر ہوگا کہ تمام طلبہ کی حفاظت اور بہبود کو یقینی بنانے کے لیے امتحان کی تاریخوں کو ملتوی کر دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ دہلی یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلباءکے والدین پریشان ہیں۔ بچوں کی حفاظت کے خوف سے لوگ اپنے بچوں کو گھر واپس بلا رہے ہیں۔کھتری نے کہا کہ امتحانات 13 مئی سے شروع ہونے والے ہیں لیکن موجودہ صورتحال نے طلبا اور ان کے اہل خانہ میں بے چینی پیدا کردی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان حالات کے پیش نظر ڈی یو ایس یو کے ممبران نے دہلی یونیورسٹی کے وائس چانسلر سے ملاقات کی، پروفیسر یوگیش سنگھ نے امتحان کی تاریخوں کو ملتوی کرنے پر غور کرنے اور تمام طلبا کی حفاظت اور بہبود کو یقینی بنانے کے لیے ان میں مزید توسیع کرنے کا مطالبہ کیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد