دہلی میں فضائی حملے ے سائرن کا تجربہ کیا گیا، آج رات 40-50 سائرن لگائے جائیں گے
نئی دہلی، 9 مئی (ہ س)۔ آپریشن سندور کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر، ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے جمعہ کو سہ پہر 3 بجے آئی ٹی او میں محکمہ تعمیرات عامہ کے ہیڈکوارٹر میں فضائی حملے کے سائرن کا تجربہ کیا۔ اس دوران محکم
Air raid sirens tested in Delhi, 40-50 sirens to be installed


نئی دہلی، 9 مئی (ہ س)۔ آپریشن سندور کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر، ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے جمعہ کو سہ پہر 3 بجے آئی ٹی او میں محکمہ تعمیرات عامہ کے ہیڈکوارٹر میں فضائی حملے کے سائرن کا تجربہ کیا۔ اس دوران محکمہ تعمیرات عامہ کے وزیر پرویش صاحب سنگھ ورما موجود تھے۔

وزیر پرویش صاحب سنگھ ورما نے کہا کہ دہلی میں سائرن نصب کرنے کا کام آج سے شروع ہو گیا ہے۔ دہلی کی تمام اونچی عمارتوں پر سائرن لگائے جائیں گے۔ اس کی رینج آٹھ کلومیٹر ہوگی۔ آج رات سے ہی دہلی کی بلند و بالا عمارتوں میں 40-50 مزید سائرن لگائے جائیں گے۔ کسی بھی ہنگامی صورت حال میں ہم اسے چلائیں گے۔ ہم اسے ایک ہی کمانڈ سینٹر سے چلا سکتے ہیں۔ یہ سائرن ضرورت کے مطابق دہلی کے کسی بھی ضلع یا پوری دہلی میں پانچ منٹ تک بجے گا۔ دہلی حکومت حکومت ہند کی ہدایات پر عمل کرنے کے لیے تیار ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande