نئی دہلی،09 مئی (ہ س)۔
مرکزی جمعےت اہل حدےث ہند کے زیر اہتمام ایک ہفتہ سے جاری ائمہ، دعاة ومعلمےن کی تربےت کے لےے پندرہواں آل انڈےا دورہ¿ تدرےبےہ (رےفرےشر کورس) کا اختتامی اجلاس مورخہ ۰۱ مئی ۵۲۰۲ءکو بعد نماز مغرب اہل حدےث کمپلےکس، ابوالفضل انکلےو، جامعہ نگر،اوکھلا، نئی دہلی میں نہایت تزک واحتشام کے ساتھ منعقد ہوگا، جس میں پورے ملک سے دورے سے شریک ائمہ، دعاة، ومعلمین کو توصیفی اسناد سے نوازا جائے گا۔ اس اہم پروگرام میں ملی تنظیموں کے ذمہ داران ، اساتذہ وذمہ داران عصری جامعات اور دانشوران ملک وملت کے خطابات بھی ہوں گے۔ یہ جانکاری مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند سے ذرائع ابلاغ کے نام جاری اخباری بیان میں دی گئی۔
واضح رہے کہ مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے زیر اہتمام ہر سال ائمہ ، دعاة ومعلمین کی تدریب وٹریننگ کے لئے آل انڈیا ریفریشر کورس کااہتمام کیا جاتا ہے۔ اس سال بھی یہ ریفریشر کورس مورخہ۴تا ۰۱ مئی۵۲۰۲ءمطابق ۵ تا ۱۱ذوالقعدہ۶۴۴۱ھ، بمقام اہل حدےث کمپلےکس، ابوالفضل انکلےو، جامعہ نگر،اوکھلا، نئی دہلی جاری ہے۔اس کا آغاز مورخہ ۴ مئی ۵۲۰۲ءکو صبح آٹھ بجے ہوا تھا۔اس ریفریشر کورس میں علمائے کرام اور اساتذہ¿ عصری جامعات کے علاوہ مختلف شعبہ¿ حیات سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات کے مختلف اہم موضوعات مثلا موجودہ حالات میں تعلیم وتربیت ، تزکیہ واصلاح نفس ، زہد ورع اور حقوق ومعاملات کی ادائیگی، اصلاح معاشرہ ، خدمت خلق ، دہشت گردی کی بیخ کنی ، قومی یکجہتی کے قیام ، صفائی وستھرائی ، فضائی آلودگی سے تحفظ وغیرہ موضوعات پر محاضرے ہوئے، اس دوران ادبی وثقافتی مجلس کا بھی انعقاد عمل میں آیا ، نیز تعلیم وتربیت کے حوالے سے ایک ورک شاپ کا بھی اہتمام ہوا۔ پریس ریلیز میں عوام وخواص سے گزارش کی گئی ہے کہ اس اختتامی پروگرام میں شریک ہوکر اس ریفریشر کورس کے پیغام کو عام کرنے میں معاون بنیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Md Owais Owais