بچو کڈو کے بیان پر روی رانا کا پلٹ وار، دیویندر فڑنویس ہی وزیر اعلیٰ رہیں گے
امراوتی، 27 جون (ہ س)۔ رکن اسمبلی بچو کڈو کی جانب سے’ایکناتھ شندے کو دوبارہ وزیراعلیٰ بنائے بغیر چین سے نہیں بیٹھوں گا‘ کے بیان کے بعد مہاراشٹر کی سیاست میں لفظی جنگ تیزہوگئی ہے۔ اس پس منظر میں رکن اسمبلی روی رانا نے بچو کڈو کو براہ راست نشانہ بنات
Maha Ravi Rana Kadu


امراوتی، 27 جون (ہ س)۔ رکن اسمبلی بچو کڈو کی جانب سے’ایکناتھ شندے کو دوبارہ وزیراعلیٰ بنائے بغیر چین سے نہیں بیٹھوں گا‘ کے بیان کے بعد مہاراشٹر کی سیاست میں لفظی جنگ تیزہوگئی ہے۔ اس پس منظر میں رکن اسمبلی روی رانا نے بچو کڈو کو براہ راست نشانہ بناتے ہوئے ان کے بیان کا سخت جواب دیا۔ روی رانا نے کہا کہ سیاست کرنے سے زیادہ اہم عوام کی ترقی اور مفاد کے لیے کام کرنے والی قیادت کے ساتھ کھڑا ہونا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی ترقی کے لیے مستحکم قیادت ضروری ہے اور دیویندر فڑنویس ہی مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ رہیں گے۔ ان کی قیادت میں ریاست ترقی کی نئی بلندیوں تک پہنچے گی۔ انہوں نے دیویندر فڑنویس کی قیادت کو سابق وزرائے اعلیٰ شرد پوار اور ولاس راؤ دیشمکھ کے ہم پلہ قرار دیتے ہوئے ان کی بھرپورستائش کی۔ روی رانا نے ان لوگوں کو بھی جواب دیا جو کہتے ہیں کہ روی رانا کا انداز الگ ہے۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ عوام کے مفاد کا کیمیا استعمال کر کے دکھائیں، تب ہی لوگوں کو انصاف ملے گا۔اس موقع پر انہوں نے واضح کیا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی بڑا بھائی ہے، جبکہ یووا سوبھیمان پارٹی ہمیشہ چھوٹے بھائی کی حیثیت سے بی جے پی کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ان کے سیاسی سفر میں عوام اور کارکنوں کا بڑا کردار رہا ہے اور اس پر انہوں نے تمام حامیوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔ روی رانا کے اس بیان کے بعد بچو کڈو اور روی رانا کے درمیان سیاسی لفظی جنگ مزید شدت اختیار کرنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جس پر آنے والے دنوں میں ریاست کے سیاسی حلقوں کی گہری نظر رہے گی۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande