سپول میں 11 گرام اسمیک کے ساتھ دو اسمگلر گرفتار، گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران پولیس کی کارروائی
سپول، 27 جون (ہ س)۔ضلع کے بیر پور تھانہ علاقے میں گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران پولیس نے منشیات فروشی کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے دو اسمگلروں کو گرفتار کیا ہے۔ ان کے قبضے سے تقریباً 11 گرام اسمیک برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق معمول کی گاڑیوں کی چیکن
سپول میں 11 گرام  اسمیک کے ساتھ دو اسمگلر گرفتار، گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران پولیس کی کارروائی


سپول، 27 جون (ہ س)۔ضلع کے بیر پور تھانہ علاقے میں گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران پولیس نے منشیات فروشی کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے دو اسمگلروں کو گرفتار کیا ہے۔ ان کے قبضے سے تقریباً 11 گرام اسمیک برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق معمول کی گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران دونوں نوجوانوں کی مشکوک سرگرمی کی بنیاد پر تلاشی لی گئی تو ان کے قبضے سے 11 گرام اسمیک برآمد ہوئی۔ جس کے بعد انہیں موقع سے گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے برآمد اسمیک کو قبضے میں لے لیا ہے اور گرفتار بدمعاشوں سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ معاملے میں مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں منشیات فروشی اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف مہم جاری رہے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande