آسمانی بجلی گرنے سے خاتون اور نوجوان جاں بحق ہوگئے
مشرقی سنگھ بھوم، 8 مئی (ہ س)۔ مشرقی سنگھ بھوم ضلع کے گالوڈیہ تھانہ علاقہ کے جوڑسا پنچایت کے تحت کھریاڈیہ گاو¿ں میں بدھ کی رات آسمانی بجلی گرنے سے ایک خاتون اور ایک نوعمر لڑکی کی موت ہو گئی۔ مرنے والوں کی شناخت مدھوسودن مہتو کی بیوی بسنتی مہتو (60
Nine people died due to lightning and heavy rain in UP


مشرقی سنگھ بھوم، 8 مئی (ہ س)۔ مشرقی سنگھ بھوم ضلع کے گالوڈیہ تھانہ علاقہ کے جوڑسا پنچایت کے تحت کھریاڈیہ گاو¿ں میں بدھ کی رات آسمانی بجلی گرنے سے ایک خاتون اور ایک نوعمر لڑکی کی موت ہو گئی۔ مرنے والوں کی شناخت مدھوسودن مہتو کی بیوی بسنتی مہتو (60) اور ناگیندر مہتو کی بیٹی کاکولی مہتو (15) کے طور پر ہوئی ہے۔ دونوں گھر سے قریبی کھیت میں بکریاں چرانے گئے تھے۔

شام کو موسم اچانک خراب ہوگیا اور گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی۔ آسمانی بجلی گرنے سے دونوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ اس حادثے میں ایک مویشی بھی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ کاکولی مہتو چوڑینڈا مڈل اسکول میں آٹھویں کلاس کی طالبہ تھی۔

واقعہ کے بعد گاو¿ں میں کہرام مچ گیا۔ اہل خانہ اور گاو¿ں والے دونوں کو فوری طور پر نیرامے ہیلتھ کیئر، گالوڈیہ لے گئے، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔ اطلاع ملنے پر گالوڈیہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سب ڈویژنل اسپتال بھیج دیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande