ویٹی کن سٹی: نئے پوپ کے انتخاب کی پہلی کوشش ناکام
ویٹی کن سٹی،08مئی(ہ س )۔ کیتھولک مسیحیوں کے نئے روحانی پیشوا (پوپ) کے انتخاب کے لیے بدھ کو ہونے والی پہلی خفیہ ووٹنگ ناکام ہو گئی، جس کا اشارہ سسٹین چیپل کی چمنی سے نکلنے والے کالے دھوئیں سے ملا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، کانکلیو میں شریک 13
ویٹی کن سٹی: نئے پوپ کے انتخاب کی پہلی کوشش ناکام


ویٹی کن سٹی،08مئی(ہ س )۔

کیتھولک مسیحیوں کے نئے روحانی پیشوا (پوپ) کے انتخاب کے لیے بدھ کو ہونے والی پہلی خفیہ ووٹنگ ناکام ہو گئی، جس کا اشارہ سسٹین چیپل کی چمنی سے نکلنے والے کالے دھوئیں سے ملا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، کانکلیو میں شریک 133 کارڈینلز نے بند کمرے میں ووٹنگ کی، تاہم کوئی بھی امیدوار دو تہائی اکثریت حاصل نہ کر سکا۔ پوپ کے انتخاب کے لیے کم از کم 89 ووٹ درکار ہوتے ہیں۔

ہزاروں کیتھولک عقیدت مند سینٹ پیٹرز اسکوائر میں جمع تھے تاکہ چمنی سے نکلنے والے دھوئیں کا انتظار کریں۔ تقریباً ساڑھے تین گھنٹے بعد نمودار ہونے والے کالے دھوئیں نے ظاہر کر دیا کہ پہلے دن نیا پوپ منتخب نہیں ہو سکا۔

کارڈینلز اب سانتا مارٹا گیسٹ ہاو¿س واپس جائیں گے اور جمعرات کو دوبارہ ووٹنگ کا آغاز کریں گے۔ یاد رہے کہ پوپ فرانسس کے حالیہ انتقال کے بعد دنیا بھر کے کیتھولک افراد نئے روحانی پیشوا کے انتخاب کا انتظار کر رہے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande