کشیدگی روکنے کے لیے اسرائیل کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کر رہے: شامی صدر
دمشق ،08مئی (ہ س )۔ شامی صدر احمد الشرع نے کہا ہے کہ ان کا ملک حالیہ کشیدگی میں بگاڑ کو روکنے کے لیے اسرائیل کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کر رہا ہے۔ یہ بات انہوں نے جنوری میں عہدہ سنبھالنے کے بعد یورپ کے اپنے پہلے دورے کے دوران پیرس میں کہی ہے۔ اپنے ا
کشیدگی روکنے کے لیے اسرائیل کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کر رہے: شامی صدر


دمشق ،08مئی (ہ س )۔

شامی صدر احمد الشرع نے کہا ہے کہ ان کا ملک حالیہ کشیدگی میں بگاڑ کو روکنے کے لیے اسرائیل کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کر رہا ہے۔

یہ بات انہوں نے جنوری میں عہدہ سنبھالنے کے بعد یورپ کے اپنے پہلے دورے کے دوران پیرس میں کہی ہے۔ اپنے اس دورہ کے دوران وہ وہ مغربی ممالک کے ساتھ تعلقات کو وسعت دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔اسرائیل نے گزشتہ ہفتے شام کے کچھ حصوں پر فضائی حملوں کا سلسلہ شروع کیا تھا اور کہا تھا کہ ان حملوں کا مقصد ملک میں دروز اقلیت کا تحفظ کرنا ہے جن پر حکومت نواز جنگجو حملہ کر رہے ہیں۔

پیرس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے شامی صدر احمد الشرع نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے، صورتحال کو پرسکون کرنے کے لیے ثالثی کے ذریعے بالواسطہ بات چیت ہو رہی ہے۔ مقصد ہے کہ معاملہ قابو سے باہر نہ ہو۔ اس دوران انہوں نے ثالثوں کی شناخت نہیں بتائی۔احمد الشرع کا یہ دورہ شام میں فرقہ وارانہ تشدد کے دوبارہ پیدا ہونے کے درمیان ہو رہا ہے۔ احمد الشرع نے 8 دسمبر 2024 کو بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد شام کا اقتدار سنبھالا تھا۔

یاد رہے یورپی یونین نے شام میں تیل، گیس اور بجلی کے شعبوں کے ساتھ ساتھ نقل و حمل، ہوا بازی اور بینکنگ کے شعبوں میں اپنی پابندیوں کو نرم کرنا یا ختم کرنا شروع کر دیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande