چھ این سی پی کارپوریٹر شیو سینا (شندے) میں شامل، این سی پی کو سیاسی نقصان
ممبئی، 8 مئی (ہ س)۔ بلدیاتی انتخابات سے پہلے مہاراشٹر کی سیاست
میں ایک بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں کلیان-ڈومبیولی پارلیمانی حلقہ کے کلوا،
کھرے گاؤں اور وٹاوا علاقوں سے تعلق رکھنے والے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی)
کے چھ سابق کارپوریٹروں نے جمعرات کو شیو سینا (شندے گروپ) میں شمولیت اختیار کی۔
ان قائدین نے نائب وزیر اعلیٰ اور
پارٹی سربراہ ایکناتھ شندے کی موجودگی میں زعفرانی پرچم تھام کر اور انتخابی نشان کمان
اور تیر قبول کر کے پارٹی میں داخلہ لیا۔ شامل ہونے والوں میں تھانے میونسپل
کارپوریشن کے سابق اپوزیشن لیڈر ملند پاٹل، منالی پاٹل، مہیش سالوی، منیشا سالوی، تھانے
مہیلا این سی پی (ایس پی) کی ورکنگ صدر سریکھا پاٹل اور سچن مہاترے شامل ہیں۔
یہ شمولیت بلدیاتی سیاست میں این سی پی
کے لیے ایک زبردست جھٹکے کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
--------------------
ہندوستان سماچار / نثار احمد خان