راجستھان رائلز میں نتیش رانا اور سندیپ شرما کی جگہ پریٹوریئس اور ناندرے برگر شامل ۔
نئی دہلی، 8 مئی (ہ س)۔ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 میں زخمی کھلاڑیوں کی پریشانی کا سامنا کرنے والی راجستھان رائلز (آر آر) نے ٹیم میں دو اہم تبدیلیاں کی ہیں۔ نتیش رانا اور سندیپ شرما کے زخمی ہونے کی وجہ سے ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے بعد فرنچائز
راج


نئی دہلی، 8 مئی (ہ س)۔ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 میں زخمی کھلاڑیوں کی پریشانی کا سامنا کرنے والی راجستھان رائلز (آر آر) نے ٹیم میں دو اہم تبدیلیاں کی ہیں۔ نتیش رانا اور سندیپ شرما کے زخمی ہونے کی وجہ سے ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے بعد فرنچائز نے جنوبی افریقہ کے لوان ڈری پریٹوریئس اور ناندرے برگر کو ان کی جگہ پر رکھا ہے۔

لوان ڈرے پریٹوریئس نتیش کی جگہ لے رہے ہیں۔

راجستھان رائلز نے زخمی نتیش رانا کی جگہ لوان ڈرے پریٹوریئس کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔ نتیش رانا نے اس سیزن میں آر آر کے لیے دو متاثر کن اننگ کھیلی ہیں۔ پہلے گوہاٹی میں چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) کے خلاف 36 گیندوں پر 81 رن اور دہلی میں دہلی کیپٹلس (ڈی سی) کے خلاف 28 گیندوں پر 51 رن بنائے۔

آئی پی ایل کے ایک بیان کے مطابق راجستھان رائلز (آر آر) نے نتیش رانا کے متبادل کے طور پر لوان ڈرے پریٹوریئس کو اسکواڈ میں سائن کیا ہے، جو چوٹ کی وجہ سے ٹاٹا انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کے بقیہ میچوں سے باہر ہو گئے ہیں۔

19 سالہ پریٹوریئس بائیں ہاتھ کے ایک جارحانہ اوپننگ بلے باز اور وکٹ کیپر ہیں۔ انہیں راجستھان نے 30 لاکھ روپے میں سائن کیا ہے۔ اس نے ابھی اپنا بین الاقوامی ڈیبیو کرنا ہے لیکن 2025 ایس اے 20 میں اس کی شاندار کارکردگی تھی۔ انہوں نے 12 میچوں میں 397 رن بنائے جس میں ان کا اسٹرائیک ریٹ 166.80 رہا۔ پرل رائلز کے لیے کھیلتے ہوئے انھوں نے سن رائزرز ایسٹرن کیپ کے خلاف 51 گیندوں پر 97 رن کی شاندار اننگ کھیلی۔

اس کے بعد انہیں انگلینڈ کی ہیمپشائر ٹیم نے وائٹلٹی بلاسٹ کے لیے بھی سائن کیا تھا۔ وہ 2024 کے انڈر 19 ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کے ٹاپ اسکورر بھی تھے۔

سندیپ شرما کی جگہ ناندرے برگر جوائن کر رہے ہیں۔

تیز گیند باز سندیپ شرما نے رواں سیزن میں 10 میچوں میں 9 وکٹیں حاصل کیں تاہم گجرات ٹائٹنز کے خلاف شبھمن گل کے شاٹ کو روکنے کی کوشش میں انہیں انگلی میں چوٹ لگی جس کی وجہ سے وہ باہر ہو گئے۔ ان کی جگہ جنوبی افریقی فاسٹ بولر ناندرے برگر کو ساڑھے تین کروڑ روپے میں ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ برگر گزشتہ سیزن میں بھی راجستھان رائلز کے ساتھ تھا۔

آئی پی ایل کے ایک بیان کے مطابق، راجستھان رائلز (آر آر) نے ٹاٹا انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کے بقیہ کے لیے زخمی سندیپ شرما کے متبادل کے طور پر ناندرے برگر پر دستخط کیے ہیں۔

راجستھان رائلز پلے آف سے باہر

راجستھان رائلز کی کارکردگی اس سیزن میں مایوس کن رہی ہے۔ ٹیم نے 12 میں سے صرف 3 میچ جیتے ہیں اور پوائنٹس ٹیبل میں نویں نمبر پر ہے۔ وہ پہلے ہی پلے آف کی دوڑ سے باہر ہو چکے ہیں۔ سن رائزرز حیدرآباد اور چنئی سپر کنگز بھی باہر ہو گئے ہیں۔

راجستھان رائلز کے آئی پی ایل 2025 میں دو میچ باقی ہیں، پہلا 12 مئی کو چنئی میں سی ایس کے کے خلاف اور دوسرا 16 مئی کو جے پور میں پنجاب کنگز کے خلاف ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande