بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی نے 13 سے 17 مئی تک شیڈول تمام امتحانات ملتوی کر دیے
سرینگر، 8 مئی (ہ س):۔ بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی راجوری نے جمعرات کو 13 مئی سے 17 مئی کے درمیان ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔ بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی (بی جی ایس بی یو) کے کنٹرولر امتحانات کی طرف سے جاری کردہ ایک باضابطہ
بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی نے 13 سے 17 مئی تک شیڈول تمام امتحانات ملتوی کر دیے


سرینگر، 8 مئی (ہ س):۔ بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی راجوری نے جمعرات کو 13 مئی سے 17 مئی کے درمیان ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔ بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی (بی جی ایس بی یو) کے کنٹرولر امتحانات کی طرف سے جاری کردہ ایک باضابطہ نوٹیفکیشن میں کہاگیاہے کہ تمام متعلقہ افراد کی اطلاع کے لیے مطلع کیا جاتا ہے کہ موجودہ حالات کے پیش نظر یونیورسٹی کے تمام جو امتحانات 13 مئی 2025 سے 17 مئی 2025 تک منعقد کیے جانے والے تھے کو فی الحال ملتوی کر دیے گئے ہیں۔ ملتوی یونیورسٹی کے امتحانات کی تازہ تاریخیں مقررہ وقت پر الگ سے مطلع کی جائیں گی۔ تاہم، 19 مئی 2025 کے بعد سے طے شدہ تمام یونیورسٹی امتحانات میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی اور پہلے سے مطلع شدہ ڈیٹ شیٹس کے مطابق منعقد ہوں گے۔ اس کے مطابق، کسی بھی الجھن سے بچنے کے لیے، طلباء کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ کسی بھی اپ ڈیٹ/ استفسار کے لیے متعلقہ کالج/ شعبہ/ مرکز اور یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے رابطہ میں رہیں۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mir Aftab


 rajesh pande