بنگال ایس ٹی ایف نے تین کروڑ مالیت کی فینسڈیل ضبط، دو اسمگلر گرفتار
کولکاتہ، 08 مئی (ہ س)۔ مغربی بنگال پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) نے منگل کو نادیہ ضلع کے نودویپ-کرشن نگر روڈ پر واقع سنین ہوٹل کے قریب چھاپہ مار کر دو مشکوک گاڑیوں کو روک کر ایک بڑے بین ریاستی منشیات کی اسمگلنگ ریکیٹ کا پردہ فاش کیا۔ ان گا
بنگال ایس ٹی ایف نے تین کروڑ مالیت کی فینسڈیل ضبط، دو اسمگلر گرفتار


کولکاتہ، 08 مئی (ہ س)۔

مغربی بنگال پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) نے منگل کو نادیہ ضلع کے نودویپ-کرشن نگر روڈ پر واقع سنین ہوٹل کے قریب چھاپہ مار کر دو مشکوک گاڑیوں کو روک کر ایک بڑے بین ریاستی منشیات کی اسمگلنگ ریکیٹ کا پردہ فاش کیا۔ ان گاڑیوں میں بھاری مقدار میں ممنوعہ کوڈین پر مشتمل کھانسی کا شربت فینسڈیل سمگل کیا جا رہا تھا۔

ایس ٹی ایف کی کارروائی میں اتر پردیش کے چندولی کے رہنے والے اجے کمار اور بہار کے چھپرا کے رہنے والے ونے کمار اوجھا کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزمان کے قبضے سے کل 33 ہزار 200 بوتلیں فینسڈیل برآمد ہوئی جن کی بلیک مارکیٹ میں تخمینہ قیمت تقریباً 3 کروڑ روپے ہے۔

ضبط شدہ شربت کل 332 کارٹنوں میں پیک کیا گیا تھا اور دونوں ٹرکوں کے پچھلے کارگو سیکشنز میں محفوظ کیا گیا تھا۔ کھانسی کے شربت کو چھپانے کے لیے ان کارٹنوں کو دوسرے مواد جیسے پولی تھیلین فلم کے رولز سے ڈھانپ دیا گیا تھا۔ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ منشیات بہار سے لائی جارہی تھیں اور بنگال کے بنگاو¿ں میں اسمگلروں کے حوالے کی جانی تھیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande