چھتیس گڑھ کے امبیکاپور میں گیتا پرنٹنگ پریس میں زبردست آگ لگی، لاکھوں روپئے کا نقصان
-فائر بریگیڈ کی دو گاڑیوں اور 16 عملے کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا
چھتیس گڑھ کے امبیکاپور میں گیتا پرنٹنگ پریس میں زبردست آگ لگی، لاکھوں روپئے کا نقصان


امبیکاپور، 8 مئی (ہ س)۔ چھتیس گڑھ کے سرگوجا ضلع کے امبیکاپور میں واقع گیتا پرنٹرس میں آج جمعرات کی صبح زبردست آگ لگ گئی۔ آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کی پرنٹنگ مشین سمیت بڑی تعداد میں سٹیشنری کا سامان جل کر راکھ ہو گیا۔ آگ لگنے سے لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔ اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر تقریباً آدھے گھنٹے کی محنت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ ابتدائی تحقیقات میں آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے۔ فی الحال پولس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

امبیکاپور کوتوالی تھانہ علاقہ کے گودری چوک پر واقع گیتا پرنٹنگ پریس میں صبح تقریباً 9 بجے اچانک آگ لگ گئی۔ اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ فائر بریگیڈ، ہوم گارڈ اور ایس ڈی آر ایف کی مشترکہ ٹیم نے آگ بجھانے کا کام شروع کیا۔ آگ اتنی شدید تھی کہ گراؤنڈ فلور کے ساتھ پہلی منزل تک جا پہنچی۔

فائر ڈپارٹمنٹ کے کمانڈنٹ شیو کمار کتھوٹیا نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع آج صبح تقریباً 9 بجے گیتا پرنٹنگ پریس کے آپریٹر سنجے سنہا سے ملی۔ اس کے بعد فائر، ہوم گارڈ اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیم فوراً موقع پر پہنچ گئی اور ہمارے 16 عملے کے ساتھ دو گاڑیوں نے تقریباً آدھے گھنٹے کی محنت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ معلوم ہوتی ہے۔

پرنٹنگ پریس آپریٹر سنجے سنہا کے مطابق کل نقصان ایک کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔ تاہم نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔ یہاں کوتوالی پولیس نے اس معاملے کی جانچ شروع کردی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande