حیدرآباد سے عازمین حج 2025 کا تیسرا قافلہ روانہ
حیدرآباد سے عازمین حج 2025 کا تیسرا قافلہ روانہحیدرآباد، 4 مئی (ہ س) ۔عازمین حج 2025 کے تیسرے قافلے کو آج صبح باضابطہ طورپرحج ہاؤس، نامپلی، حیدرآباد سے پروقاراندازمیں رخصت کیا گیا۔ یہ قافلہ راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانہ ہو کرمقدس مقامات کی
حیدرآباد سے عازمین حج 2025 کا تیسرا قافلہ روانہ


حیدرآباد سے عازمین حج 2025 کا تیسرا قافلہ روانہحیدرآباد، 4 مئی (ہ س) ۔عازمین حج 2025 کے تیسرے قافلے کو آج صبح باضابطہ طورپرحج ہاؤس، نامپلی، حیدرآباد سے پروقاراندازمیں رخصت کیا گیا۔ یہ قافلہ راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانہ ہو کرمقدس مقامات کی جانب اپنے روحانی سفرکاآغازکرےگا۔رخصتی کی تقریب میں کئی اہم شخصیات شریک رہیں جن میں جماعت اسلامی ہند، تلنگانہ کے صدرڈاکٹرمحمد خالد مبشرالزماں، تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسرسجادعلی،اسسٹنٹ ایگزیکٹوآفیسرمحمد مجیب الدین، عرفان شریف اوردیگرمتعلقہ عہدیداران شامل تھے۔مزید برآں، تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے ارکان محمد لئیق،الیاس احمد،حامد قاسمی، حافظ محمد فیاض علی اوردیگرنے بھی قافلے کی رخصتی کے موقع پرخصوصی شرکت کرتے ہوئے عازمین کودعاؤں اورنیک تمناؤں کے ساتھ رخصت کیا۔تیسرے قافلے میں کل 286 عازمین حج شامل تھے، جن میں سے 231 کا تعلق تلنگانہ،53 کا آندھرا پردیش اور2کاچھتیس گڑھ سے ہے۔ حج کمیٹی نے روانگی کے تمام انتظامات بخوبی انجام دیے تاکہ عازمین کوسہولت اوراطمینان کے ساتھ ان کے سفرپرروانہ کیاجاسکے۔یہ قافلہ بھی ریاست کی جانب سے حج 2025 کے کامیاب انتظامات اور بہترین سہولیات کی فراہمی کا ایک اورمظہرہے۔۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande