مغربی چمپارن،4 مئی (ہ س)۔بہار کے بیتیامیں ایک ہولناک واقعہ پیش آیا ہے۔ یہاں ایک خاتون کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ یہی نہیں ثبوت چھپانے کے لیے لاش کو تین کلومیٹر دور پھینک دیا گیا۔ معاملہ مجہولیاتھانہ علاقہ کے شیخ مجہولیا وارڈ نمبر 6 کا ہے۔
متوفی کی شناخت پرمیلا دیوی کے طور پر کی گئی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ پرمیلا کی نند کی آج مٹکور تھا اور شادی کل یعنی 5 مئی کو تھی۔ جس گھر میں شہنائی بجنی تھی، وہاں سےتمام لوگ فرار ہے۔ پولیس نے قتل کے الزام میں خاتون کے جیٹھ منوج پاسوان کو حراست میں لےکر پوچھ گچھ کر رہی ہے۔
متوفی کے اہل خانہ نے بتایا کہ بتھنا گاؤں رہائشی آنجہانی رام پھل پاسوان کی بیٹی پرمیلا دیوی (25سال) کی شادی 7 سال قبل مجھولیا شیخ وارڈ نمبر 6 رہائشی یوگا پاسوان کے بیٹے سنوج پاسوان سے 2018 میں ہندو رسم ورواج کے مطابق ہوئی تھی۔ متوفی کا ایک پانچ سالہ بیٹے لاڈلہ کمار ہے۔ الزام ہے کہ شادی کے بعد اسے سسرال والے ہراساں کر رہے تھے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی متوفی کے والدین پولیس کے ہمراہ موقع پر پہنچے۔ جہاں کئی گھنٹے کی کوشش کے بعد پولیس نے لاش برآمد کی۔ اس دوران گاؤں والوں کی مدد سے پولیس نے متوفی کے جیٹھ منوج پاسوان کو حراست میں لیا۔
بتایا جا رہا ہے کہ پہلے منوج پاسوان نے پولیس کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔ اس سے ناراض ہو کر اس کے والدین نے منوج کو کھمبے سے باندھ کر مارا پیٹا۔ پھر اس نے پولیس کو بتایا کہ ثبوت چھپانے کے لیے لاش کو بوری میں باندھ کر کرموا مین میں پھینک دیا گیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan