پٹنہ،04مئی(ہ س)۔راجدھانی پٹنہ کے باقر گنج علاقے میں بالادستی کی لڑائی میں دو گروہ میں تصادم ہوا۔ لڑائی کے اس واقعے کے بعد ایک گروہ کی طرف سے دو بم پھینکے گئے۔ اس واقعہ میں ایک لڑکی زخمی ہوگئی۔ فی الحال زخمی لڑکی کو علاج کے لیے پٹنہ کے پی ایم سی ایچ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ جہاں لڑکی کا علاج جاری ہے۔ واقعہ پیربہور تھانہ علاقہ کےباقر گنج کے کمارو پاسی گلی میں پیش آیا۔بتایا جاتا ہے کہ رات دو گروہ میں جھڑپ ہوئی اور لڑائی کے بعد ایک گرو ہ کی طرف سے بم پھینکا گیا۔ جس کی وجہ سے وہاں زبردست دھماکہ ہوا۔ حالانکہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ٹاؤن اے ایس پی دکشا تھانہ پیربہور کی پولیس کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور علاقے میں نصب سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے بم دھماکے کے واقعے کو انجام دینے والے بدمعاشوں کی شناخت کرکے ان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ ماری شروع کردیے۔واضح ہو کہ حالیہ دنوں میں پٹنہ یونیورسٹی میں دو گروپوں کے درمیان بم دھماکے کا واقعہ پیش آیا تھا۔ جس میں ایک درجن طلباء کو پولیس نے حراست میں لیاتھا۔ پیر بہور تھانہ علاقہ میں ایک بار پھر باہمی بالادستی پر دو گروہ میں بم دھماکے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan