پدم شری پروفیسر اشوتوش شرما نے توسیعی خطبہ پیش کیا
علی گڑھ, 4 مئی (ہ س)۔ معروف سائنسداں پدم شری پروفیسر اشوتوش شرما نے ”نئے الفیہ میں سائنس اور سائنسداں“ کے موضوع پر اے ایم یو میں توسیعی خطبہ پیش کیا۔تفصیلات کے مطابق علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ کیمیکل انجینئرنگ کے زیر اہتمام ایک توسیعی خطبہ کا اہت
پدم شری پروفیسر اشوتوش شرما


علی گڑھ, 4 مئی (ہ س)۔ معروف سائنسداں پدم شری پروفیسر اشوتوش شرما نے ”نئے الفیہ میں سائنس اور سائنسداں“ کے موضوع پر اے ایم یو میں توسیعی خطبہ پیش کیا۔تفصیلات کے مطابق علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ کیمیکل انجینئرنگ کے زیر اہتمام ایک توسیعی خطبہ کا اہتمام جے این میڈیکل کالج آڈیٹوریم میں کیا گیا، جس میں ممتاز سائنسداں پدم شری پروفیسر اشوتوش شرما،ایف این اے، ایف ٹی ڈبلیو اے ایس، انسٹی ٹیوٹ چیئر پروفیسر، آئی آئی ٹی کانپور اور صدر، انڈین نیشنل سائنس اکیڈمی (آئی این ایس اے) نے ”نئے الفیہ میں سائنس اور سائنسداں: ایک جری نئی دنیا“ کے موضوع پر خطبہ دیا۔پروفیسر شرما نے تیزی سے بدلتی ہوئی دنیا میں سائنس کے انقلابی کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے موجودہ دور میں سائنسدانوں کو درپیش چیلنجوں جیسے پائیدار ترقی، ٹیکنالوجیز کا انضمام، ذہین مشینوں کا ابھار اور ڈیٹا کے دور میں علم کی تنظیم پر تفصیل سے گفتگو کی۔انھوں نے عصری تحقیق میں تنقیدی و تخلیقی سوچ، جدت، اور انٹر ڈسپلینری نقطہ نظر کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے تحقیق کو سماجی ضرورتوں سے جوڑنے اور سائنسی تلاش و جستجو میں دلچسپی، معیار اور جذبے کے امتزاج کو وقت کی ضرورت قرار دیا۔پروفیسر شرما نے ایجاد اور اختراع، آلے پر مبنی سائنس بمقابلہ مسئلے پر مبنی سائنس، اور تدریجی بمقابلہ انقلابی تحقیق کے درمیان فرق کو واضح کیا۔ انھوں نے سائنسی سماجی ذمہ داری، اکیڈمیا میں انعامات کے ڈھانچہ اور ہندوستانی ریسرچ سسٹم پر بھی گفتگو کی۔پروگرام کے آرگنائزنگ سکریٹری پروفیسر احمد طارق جمیل نے اپنے ابتدائی کلمات میں مقرر موصوف کا تعارف کراتے ہوئے بتایا کہ وہ پروفیسر شرما کے پہلے پی ایچ ڈی طالب علم ہیں اور 1990 کی دہائی میں ان سے آئی آئی ٹی کانپور میں علمی تربیت حاصل کی۔ توسیعی خطبہ کے بعد سوال و جواب کا سیشن بھی ہوا۔پروفیسر نثار احمد، ڈین، فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈٹکنالوجی نے اپنے صدارتی کلمات میں سائنسی مشاہدے، تجربے اور شواہد کو سائنس کی بنیاد قرار دیا۔ انہوں نے کہاکہ قدیم سائنسی تحقیق آج کے انقلابی شعبہ جات جیسے مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور مشین لرننگ میں بھی رہنمائی فراہم کر رہی ہے۔ پروگرام کی نظامت بی ٹیک، کیمیکل انجینئرنگ کی طالبات فاطمہ وجیہ اور فاطمہ خان نے کی، جبکہ شعبہ کیمیکل انجینئرنگ کے صدر پروفیسر محمد دانش نے شکریہ کے کلمات ادا کئے۔پروفیسر اشوتوش شرما نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی علمی فضا اور مہمان نوازی کو سراہا اور کیمپس کے اہم مقامات جیسے سرسید اکیڈمی، مولانا آزاد لائبریری، موسیٰ ڈاکری میوزیم، اسٹریچی ہال، یونیورسٹی مسجد، اور جے این ایم سی کمپلیکس کا دورہ بھی کیا۔پروگرام کے بعد نیو گیسٹ ہاؤس میں ظہرانہ کے دوران اے ایم یو وائس چانسلر پروفیسر نعیمہ خاتون نے پروفیسر شرما سے ملاقات کی اور دیگر اساتذہ سے تبادلہ خیال کیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande