ایم جی ایم اسپتال حادثہ: حکومت نے مالی مدد کا کیااعلان ، اپوزیشن نے حکومت پر سوال اٹھائے
رانچی/مشرقی سنگھ بھوم، 4 مئی (ہ س)۔ جمشید پور کے ساکچی میں مہاتما گاندھی میموریل (ایم جی ایم) میڈیکل کالج اسپتال حادثے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 03 ہو گئی ہے۔ اس حادثے میں 12 لوگ زخمی ہیں۔ ہفتہ کی رات میڈیکل کالج ہسپتال کی عمارت کی چھت کا ایک
ایم جی ایم اسپتال حادثہ: حکومت نے مالی مدد کا کیااعلان ، اپوزیشن نے حکومت پر سوال اٹھائے


رانچی/مشرقی سنگھ بھوم، 4 مئی (ہ س)۔

جمشید پور کے ساکچی میں مہاتما گاندھی میموریل (ایم جی ایم) میڈیکل کالج اسپتال حادثے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 03 ہو گئی ہے۔ اس حادثے میں 12 لوگ زخمی ہیں۔ ہفتہ کی رات میڈیکل کالج ہسپتال کی عمارت کی چھت کا ایک حصہ اچانک گرنے سے کئی لوگ پھنس گئے۔حادثے میں مرنے والوں کی شناخت گووند پور کے رہنے والے لوکاس سائمن ٹرکی، ساکچی کے ڈیوڈ جانسن اور سرائی کیلا کے رہنے والے شری چند تنتی کے طور پر ہوئی ہے۔ شری چند تانتی کی ماں رینوکا دیوی کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں ٹی ایم ایچ میں داخل کرایا گیا ہے۔واقعے کے وقت عمارت میں کل 15 افراد موجود تھے جن میں سے 12 افراد کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا۔ یہاں سے 03 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ دیر شام این ڈی آر ایف کی ٹیم راحت کاری کے لیے جمشید پور پہنچی اور ٹاٹا اسٹیل کی ریسکیو ٹیم اور ضلع انتظامیہ کے ساتھ مل کر آپریشن کو انجام دیا۔

ریاستی وزیر صحت عرفان انصاری نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مرنے والوں کے لواحقین کو 5 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50 ہزار روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔ وزیر نے حادثے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ ریاستی وزیر تعلیم رام داس سورین نے بھی جائے حادثہ کا معائنہ کیا اور یقین دلایا کہ قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔بھارتیہ جنتا پارٹی سمیت حزب اختلاف کی جماعتوں نے ایم جی ایم اسپتال حادثے کے حوالے سے حکومت سے سوالات پوچھے ہیں۔ سوالات اٹھائے جا رہے ہیں کہ اتنی خطرناک حالت میں پہنچ چکی عمارت کو خالی کیوں نہیں کیا گیا اور وہاں عام لوگوں کو رہنے کی اجازت کس نے دی؟ بی جے پی ایم ایل اے پورنیما ساہو اور آر جے ڈی ایم ایل اے سریو رائے نے بھی موقع پر پہنچ کر زخمیوں سے ملاقات کی اور حکومت پر لاپرواہی کا الزام لگایا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande