علی گڑھ, 4 مئی (ہ س)۔ مشرف حسین محضر کی شاعری حالات حاضرہ پر بہترین ضرب المثل ہے انکی سیاسی سرگرمیوں کے باوجود انکی شاعری عصر حاضر کے تقاضوں پور پوری اترتی ہے ان خیالا ت کا اظہار معروف ادیب عالمی اردو ٹرسٹ کے چیئرمین اے رحمن نے کیا وہ آج بارگاہ ادب علی گڑھ کے زیر اہتمام کل ہند مشاعرہ سے قبل مشرف حسین محضر کے شعری مجموعہ”ذرا آہستہ چل“ کا رسم اجراء تقریب سے خطاب کررہے تھے،انھوں نے مذید کہا کہ محضر سے مل کر ان کی اشعار کو پڑھ کرمیں حد درجہ متاثر ہوا ہوں حالانکہ میں بہت جلدی کسی سے متاثر ہونے والا نہیں ہوں انہوں نے محضر کو ان کے جشن کے لیے مبارک باد پیش کی۔ دیگر شرکاء نے بھی محضر کو مبارک باد پیش کی مشاعرے میں معروف شاعر ملک زادہ جاوید کو بارگا ہ ادب کی جانب سے ملک زادہ منظور احمد اوارڈ 2025 اور شہر یار مشرف حسین محضر کو آذر سیانوی اوارڈ 2025 پیش کیا گیا علی گڑھ کے ممتاز اردو اس کا لرم خالد انصاری نے محضر کی ادبی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے 5000 کا چیک پیش کیا جس کے لیے محضر نے انصاری صاحب کا شکریہ ادا کیا کبھی شعرائے کرام اور مہمانان کو یادگاری نشان ردائے ادب اور ذرا آہستہ چل کا ایک ایک نسخہ مجاہد رضا نے پیش کیا۔بین الاقوامی شاعر جناب ملک زادہ جاوید نے شرکت کی مہمانان ذی وقار کے طور پر تصیح چودھری، حاجی نورالدین نوری، ڈاکٹر سید جاوید اختر، سیف با برلکھنو نے شرکت کی رونق محفل کے طور پر ممتاز صحافی محمداحمد شیون، وسیم رانا نعیم خان پارشد، انعام الحق اور تفیر علی بلو نے شرکت کی شمع افروزی، بیگم اے۔ رحمان، مشرف چودھری، ریحانہ شاہین، راشدہ باقی حیاء اور فرزانہ نسیم نے مشترکہ طور پر کی نظامت کے فرائض ڈاکٹر مجیب شہر نے بہ حسن و خوبی انجام دیئے۔جس کی صدارت رٹائرڈ جج جناب ظہیر الدین نے فرمائی۔اس بعد مشاعرے کا آغاز ہدیہ نعت سے ریحانہ شاہین نے کیا مشاعرے میں جن شعرائے کرام نے اپنے کلام سے نوازہ ان کے نام نامی ذیل ہیں ملک زادہ جاوید فصیح چودھری، سیف بابر مشرف چودھری، راشد و باقی حیاء، معراج نشاط مشرف حسین محضر، ڈاکٹر اویس جمال شمسی، ڈاکٹر مجیب شہرر جانی فاسٹر، ڈاکٹر وہی بیگ بلال منصور ادب پہاسوی، فرزانہ نیم، ڈاکٹر راشد الاسلام نسیم نوری، شریف خاں سامر، شاکر علی گڑھی سکھراج سنگھ صنم، ڈاکٹر کمال احمد کمال، فراز مجیب، ریحانہ شاہین وغیرہ نے دیر رات تک اپنے کلام سے سامعین کو بے ری باندھے رکھا۔مشاعرے میں مجاہد رضا، عبد الفراہیم، ذیشان علی محمد فیصل علیم مرزا، ڈاکٹر عتیق احمد عقیل احمد تشکیل احمد، رفیق سیفی، اسرار سونکی،م خالد احمد انصاری، عمران خان محمد دانش و غیرہ کی شرکت قابل تحسین رہی بہت کامیاب مشاعرے کے بعد کنو نیز مشاعرہ نسیم نوری نے بھی کا شکر یہ ادا کیا۔اس موقع پر بڑی تعداد میں شہر اور یونیورسٹی کے معززین نے شرکت کی۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ