نئی دہلی، 3 مئی (ہ س)۔
ہفتہ کو دہلی کی پٹیالہ ہاو¿س کورٹ میں 2008 کے ممبئی دہشت گردانہ حملے کے ملزم اور سازشی تہور رانا کی آواز اور لکھاوٹ کے نمونے لیے گئے۔ آج این آئی اے نے تہور رانا کو نمونے لینے کے لیے جوڈیشل مجسٹریٹ ویبھو کمار کے سامنے پیش کیا۔ تہور رانا اس وقت این آئی اے کی حراست میں ہیں۔28 اپریل کو پٹیالہ ہاو¿س کورٹ نے تہور رانا کی این آئی اے حراست میں 12 دن کی توسیع کی تھی۔ 24 اپریل کو عدالت نے تہور رانا کی اپنے اہل خانہ سے بات کرنے کی اجازت کی درخواست مسترد کر دی تھی۔ 10 اپریل کو عدالت نے تہور رانا کو 28 اپریل تک این آئی اے کی تحویل میں بھیج دیا تھا۔ این آئی اے نے تہور کو 10 اپریل کی شام کو دہلی کے پالم ایئر فورس اسٹیشن پر اترتے ہی گرفتار کر لیا۔
امریکی سپریم کورٹ کی جانب سے حوالگی کے خلاف درخواست مسترد کیے جانے کے بعد بھارتی ایجنسیوں کی ایک ٹیم رانا کو لانے کے لیے امریکا گئی تھی۔ 64 سالہ تہور رانا پاکستانی نڑاد کینیڈین شہری ہیں۔ وہ امریکی شہری ڈیوڈ کولمین ہیڈلی عرف داو¿د گیلانی کا قریبی ساتھی ہے، جو 2008 کے ممبئی دہشت گردانہ حملوں کے اہم سازشیوں میں سے ایک ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan