نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ اتوار کو گوالیار آئیں گے
گوالیار،3 مئی (ہ س)۔ نائب صدرجگدیپ دھنکھڑ اتوار 4 مئی کو مدھیہ پردیش کے ایک روزہ دورے پر گوالیار آئیں گے۔ وہ یہاں راج ماتا وجئے راجے سندھیا زرعی یونیورسٹی کے پروفیسروں اور طلباء کے ساتھ سمواد پروگرام میں حصہ لیں گے۔ طے شدہ پروگرام کے مطابق نائب صدر
نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھر (فائل فوٹو)


گوالیار،3 مئی (ہ س)۔ نائب صدرجگدیپ دھنکھڑ اتوار 4 مئی کو مدھیہ پردیش کے ایک روزہ دورے پر گوالیار آئیں گے۔ وہ یہاں راج ماتا وجئے راجے سندھیا زرعی یونیورسٹی کے پروفیسروں اور طلباء کے ساتھ سمواد پروگرام میں حصہ لیں گے۔

طے شدہ پروگرام کے مطابق نائب صدر دھنکھڑ اس دن شام تقریباً 5.45 بجے راج ماتا وجئے راجے سندھیا ہوائی اڈے پر پہنچیں گے۔ یہاں گورنر منگو بھائی پٹیل ان کا استقبال کریں گے۔ اس کے بعد نائب صدر جمہوریہ دھنکھڑ شام 6.15 بجے راج ماتا وجئے راجے سندھیا زرعی یونیورسٹی پہنچیں گے اور یہاں کے پروفیسروں اور طلباء کے ساتھ سمواد پروگرام میں حصہ لیں گے۔ وہ یہاں یونیورسٹی میں قدرتی کھیتی کے یونٹ اور ماڈل گئوشالہ کا افتتاح کریں گے۔ پروگرام کے مہمان خصوصی گورنر اور یونیورسٹی کے چانسلر منگو بھائی پٹیل ہوں گے۔ مہمان اعزازی کی حیثیت سے مرکزی وزیر مواصلات جیوترادتیہ سندھیا اور یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر اروند کمار شکلا موجود رہیں گے۔

نائب صدر شام تقریباً 7.30 بجے میلہ گراونڈ پہنچیں گے اور اسمبلی اسپیکر نریندر سنگھ تومر کے بیٹے کی شادی کے بعد استقبالیہ تقریب میں شرکت کریں گے۔ اس کے بعد وہ تقریباً 8.15 بجے ہوائی اڈے پہنچیں گے اور ہوائی جہاز سے نئی دہلی کے لیے روانہ ہوں گے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande