پاکستانی فوج کی جانب سے ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری
جموں, 3 مئی (ہ س)۔ پاکستانی فوج نے گزشتہ شب جموں و کشمیر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے کپواڑہ، اوڑی اور اکھنور سیکٹروں میں بلا اشتعال فائرنگ کی، جس کا بھارتی افواج نے مؤثر اور بھرپور جواب دیا۔فوجی ذرائع نے بتایا کہ بھارتی افواج نے سرحدی چوکیوں پ
Akhnoor, loc


جموں, 3 مئی (ہ س)۔ پاکستانی فوج نے گزشتہ شب جموں و کشمیر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے کپواڑہ، اوڑی اور اکھنور سیکٹروں میں بلا اشتعال فائرنگ کی، جس کا بھارتی افواج نے مؤثر اور بھرپور جواب دیا۔فوجی ذرائع نے بتایا کہ بھارتی افواج نے سرحدی چوکیوں پر فوری اور مناسب کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی فائرنگ کو مؤثر انداز میں خاموش کرا دیا۔ یہ فائرنگ بغیر کسی اشتعال انگیزی کے کی گئی، جس میں متعدد سیکٹر نشانہ بنے۔ حکام کے مطابق بھارتی جانب کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے اور صورتحال مکمل طور پر قابو میں ہے۔

ایک اعلیٰ فوجی افسر نے بتایا کہ کپواڑہ، اوڑی اور اکھنور کے بالمقابل پاکستانی جانب سے چھوٹے ہتھیاروں سے بلااشتعال فائرنگ کی گئی، جس کا ہماری فورسز نے بھرپور اور مؤثر جواب دیا، اور کسی قسم کا نقصان نہیں ہونے دیا۔یہ واقعہ ایک بار پھر ایل او سی پر سیزفائر معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیوں پر سوال اٹھا رہا ہے، حالانکہ دونوں ممالک نے باہمی افہام و تفہیم کے تحت امن قائم رکھنے پر اتفاق کر رکھا ہے۔ادھر سرحدی علاقوں میں سیکورٹی فورسز کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے اور کسی بھی ممکنہ دراندازی یا شرارت کا فوری جواب دینے کے لیے نگرانی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande