آئی پی ایل 2025 : کرونال پانڈیا ہٹ وکٹ ہونے والے دوسرے بلے باز بنے
آئی پی ایل 2025 : کرونال پانڈیا ہٹ وکٹ ہونے والے دوسرے بلے باز بنے نئی دہلی، 24 مئی (ہ س)۔ لکھنو میں جمعہ کو کھیلے گئے رائل چیلنجرز بنگلورو اور سن رائزرز حیدرآباد کے درمیان میچ میں ایک انوکھی اور مایوس کن وکٹ دیکھنے کو ملی۔ رائل چیلنجرز بنگلور (آ
ہٹ وکٹ ہوتے کرونال پانڈیا۔


آئی پی ایل 2025 : کرونال پانڈیا ہٹ وکٹ ہونے والے دوسرے بلے باز بنے

نئی دہلی، 24 مئی (ہ س)۔ لکھنو میں جمعہ کو کھیلے گئے رائل چیلنجرز بنگلورو اور سن رائزرز حیدرآباد کے درمیان میچ میں ایک انوکھی اور مایوس کن وکٹ دیکھنے کو ملی۔ رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کی جانب سے بلے بازی کر رہے کرونال پانڈیا ہٹ وکٹ کر آوٹ ہو گئے۔ آئی پی ایل 2025 میں یہ دوسرا موقع ہے جب کوئی بلے باز اس طرح آوٹ ہوا ہے۔

کرونال پانڈیا اس سیزن میں اس طرح آوٹ ہونے والے دوسرے بلے باز بن گئے ہیں۔ اس سے قبل ابھینو منوہر کو بھی اسی طرح عجیب و غریب آوٹ ہوتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ آئی پی ایل کی پوری تاریخ کی بات کریں تو پانڈیا اب اس طرح آوٹ ہونے والے 17ویں بلے باز ہیں۔

یہ واقعہ دوسری اننگز کے 19ویں اوور میں اس وقت پیش آیا جب پانڈیا پیٹ کمنز کی گیند کا سامنا کر رہے تھے۔ وہ یارکر گیند کو کھیلنے کے لیے کریز میں کافی پیچھے چلے گئے، لیکن شاٹ کھیلتے ہوئے ان کا بیٹ اسٹمپ سے ٹکرا گیا۔ گیند بلے سے نہیں لگی لیکن بلے سے ٹکرانے والے اسٹمپ ضرور نیچے گرے۔ اس کے بعد پانڈیا صرف 6 گیندوں میں 8 رن بنانے کے بعد سر ہلاتے ہوئے پویلین لوٹ گئے۔

آئی پی ایل میں ہٹ وکٹ کا پہلا شکار مساور کھوتے بنے تھے۔ یہ واقعہ 2008 میں لیگ کے پہلے سیزن میں پیش آیا تھا جس کے بعد سے اب تک 17 کھلاڑی اس طرح آوٹ ہو چکے ہیں۔اس میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 231 رن بنائے۔ جواب میں آر سی بی کی ٹیم 19 اوورز میں 189 رن پر آل آوٹ ہوگئی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande