بہار کے بکسر میں گولی مار کر 3لوگوں کا قتل، 2 شدید طور سے زخمی
پٹنہ، 24 مئی (ہ س)۔ بہار میں بکسر ضلع کے راج پور تھانہ علاقے کے تحت آہیہ پور گاؤں میں ہفتہ کی صبح آپسی جھگڑے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد کو گولی مار کرقتل کر دیا گیا۔ فائرنگ سے دو افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو پہلے کوچس کے ایک پرائیویٹ ا
بہار کے بکسر میں گولی مار کر 3لوگوں کا قتل، 2 شدید طور سے زخمی


پٹنہ، 24 مئی (ہ س)۔ بہار میں بکسر ضلع کے راج پور تھانہ علاقے کے تحت آہیہ پور گاؤں میں ہفتہ کی صبح آپسی جھگڑے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد کو گولی مار کرقتل کر دیا گیا۔ فائرنگ سے دو افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو پہلے کوچس کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا، لیکن ان کی سنگین حالت کو دیکھتے ہوئے انہیں وارانسی ریفر کر دیا گیا ہے۔ زخمی منٹو سنگھ کے پیٹ اورپیر میں گولی لگی ہے جبکہ پنج سنگھ یادو کے پیٹ میں گولی لگی ہے۔ مرنے والوں کی شناخت ونود سنگھ یادو، سنیل سنگھ یادو اور وریندر سنگھ یادو کے طور پر کی گئی ہے۔ پولیس اس پورے معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔دراصل جمعہ کے روز آہیہ پور رہائشی ونود یادو اور سنیل یادو کا گاؤں کے کچھ لوگوں سے گٹی اور ریت بیچنے پر جھگڑا ہو گیا تھا۔ جس کے باعث ہفتہ کی صبح مسلح افراد نے ان کے اہل خانہ کو نشانہ بنایا اور فائرنگ کردی جس میں تین افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی جب کہ دو افراد زخمی ہوگئے۔ واقعہ کے وقت یہ لوگ نہر کے کنارے پیدل جا رہے تھے۔ اس دوران دوسرے گروپ کے لوگوں سے لڑائی ہوئی اور پھر انہوں نے فائرنگ کردی۔اس واقعہ سے متاثرہ خاندان کے افراد اور گاؤں والوں نے جلہارا مارکیٹ کے قریب چوسہ کوچس مین روڈ جام کر دیا۔ موقع پر پہنچے تھانہ انچارج سنتوش کمار نےسمجھا بجھا کر پرسکون کرانے کی کوشش کی لیکن مشتعل کنبہ کے لوگ نہیں مانے۔ پولیس اور انتظامیہ کے اعلیٰ حکام موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ لواحقین نے ملزمین کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ ضلع کے پولیس سپرنٹنڈنٹ شبھم آریہ اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس دھیرج کمار اہل خانہ کو سمجھانے میں مصروف ہیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande