انجکشن لگنے کے کچھ دیر بعد خاتون کی موت، لواحقین نے اسپتال انتظامیہ پر عائد کئے سنگین الزاماتروہتاس، 23 مئی (ہ س)۔ بہار کے روہتاس سے ایک تازہ معاملہ سامنے آیا ہے، جہاں پرائیویٹ اسپتال میں خاتون مریضہ کی موت کے بعد اہل خانہ نے خوب ہنگامہ کیا۔ لواحقین کا الزام ہے کہ پرائیویٹ نرسنگ ہوم کے عملے نے لاپروائی سے کام لیا جس کی وجہ سے خاتون کی موت واقع ہوئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور معاملے کی تفتیش شروع کردی۔ واقعہ سہسرامکے کمپنی سرائے واقع ایک اسپتال میں پیش آیا۔بتایا جارہا ہے کہ ضلع ہیڈکوارٹر سہسرام کےٹاؤن تھانہ علاقہ کے کمپنی سرائے واقع ایک پرائیویٹ نرسنگ ہوم میں ایک خاتون مریضہ کی موت ہوگئی، جس کے بعد گھر والوں نے زبردست ہنگامہ دیا۔ دراصل کوچس تھانہ کے ستسا کی رہنے والی شوبھا دیوی کو سانس لینے میں دشواری ہو رہی تھی، جس کے لیے اسے صدر اسپتال سہسرامسے ریفر کیا گیا۔خاتون کے والد نے بتایا کہ وہ جمعرات کی دوپہر کے بعد اپنی بیٹی کو ایک پرائیویٹ نرسنگ ہوم میں لے کر آئے تھے۔ تاہم علاج کے دوران ان کی بیٹی کی موت ہوگئی۔ اس کے بعد گھر والے کافی ناراض ہوگئے اور رات میں ہی ہنگامہ کرنے لگے۔ پولیس موقع پر پہنچ کر معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔لواحقین کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ کلینک کے عملے نے غفلت برتی۔ الزام ہے کہ خاتون کی موت کے بعد متوفی کی لاش کو اسپتال سے باہر نکال دیا گیا۔ متوفی خاتون کا ایک سال کا بچہ ہے، جو ماں کی موت کے بعد بہت رو رہا ہے۔ ساتھ ہی اسپتال کا کوئی بھی با اختیار شخص کچھ کہنے کو تیار نہیں ہے۔ہنگامہ اور شور کو دیکھ کر پولیس بھی وہاں پہنچ گئی اور معاملے کی جانچ شروع کر دی۔ سہسرام ٹاؤن تھانہ انچارج راجیو رنجن رائے نے کہا کہ ہنگامہ آرائی کی اطلاع پر پولیس فورس بھیجی گئی، معاملے کی جانچ کی جارہی ہے۔ لواحقین کی جانب سے تحریری شکایت موصول ہونے کے بعد کارروائی کی جائے گی۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan