اسلام آباد، 23 مئی (ہ س)۔
پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی نے دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی کنچن جنگا کو سر کر کے تاریخ رقم کر دی۔ وہ 8,000 میٹر (26,247 فٹ) سے بلند دنیا کی 14 چوٹیوں میں سے 12 کو سر کرنے والی پاکستان کی پہلی خاتون بن گئیں۔ نیپال اور بھارتی ریاست سکم کی سرحد پر واقع، کنچنجنگا ہمالیہ کی سب سے مشکل چڑھائیوں میں سے ایک ہے۔
پاکستان کے دی نیشن اخبار کے مطابق کیانی کی مہم پاکستان کی کوہ پیمائی کی تاریخ میں اہم ہے۔ وہ 17 خواتین کے عالمی گروپ میں شامل ہونے کی راہ پر گامزن ہیں جنہوں نے تمام 14 چوٹیوں کو فتح کیا ہے۔ الپائن کلب آف پاکستان نے ایک بیان میں کہا، یہ پاکستان میں کوہ پیمائی کی تاریخ کا ایک یادگار لمحہ اور قومی فخر کا ایک عظیم لمحہ ہے۔
دبئی میں مقیم بینکر، شوقیہ باکسر، ایرو اسپیس انجینئر اور دو بچوں کی ماں کیانی نے اونچائی پر کوہ پیمائی کی مردوں کے زیر تسلط دنیا میں مسلسل رکاوٹیں توڑی ہیں۔ انہوں نے یونیورسٹی آف لندن سے تعلیم حاصل کی ہے اور فی الحال ایچ ایس بی سی بینک میں ایسوسی ایٹ نائب صدر کے طور پر کام کر ر ہی ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ