گمی، 31 مئی (ہ س)۔ ہندوستان کے اسٹار جیولن کھلاڑی سچن یادو نے ہفتہ کو ایشین ایتھلیٹکس چمپئن شپ 2025 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چاندی کا تمغہ جیتا ہے۔ انہوں نے اس ٹورنامنٹ میں نیرج چوپڑا اور دیویندر سنگھ کانگ جیسے لیجنڈس کی فہرست میں اپنا نام درج کرایا ہے۔
سچن یادو طویل عرصے تک تمغوں کی دوڑ سے باہر تھے، لیکن انہوں نے آخری دو کوششوں میں میزیں پلٹ دیں۔ انہوں نے 83.03 میٹر اور 85.16 میٹر کی مضبوط تھرو کے ساتھ سیدھے دوسرے مقام پر چھلانگ لگا کر چاندی کا تمغہ جیتا۔
پاکستان کے ارشد ندیم مقابلے پر چھائے رہے اور گولڈ میڈل جیت لیا۔ انہوں نے اپنی تیسری کوشش میں کامیابی حاصل کی اور 86.40 میٹر کی زبردست تھرو کے ساتھ پہلی پوزیشن پر قبضہ کیا۔ انہوں نے آخری تھرو میں بھی اپنی کارکردگی بہتر کی۔
ایک اور ہندوستانی جیولن تھرو یشویر سنگھ نے بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 82.57 میٹر کی تھرو کے ساتھ اپنا ذاتی بہترین مظاہرہ کیا اور پانچویں نمبر پر رہے۔ تاہم، عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے 85.50 میٹر کا تھرو لازمی ہے، جس سے سچن اور یشویر دونوں ہی کم رہ گئے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد