ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2025: پارول چودھری نے 5000 میٹر میں چاندی کا تمغہ جیتا، وتھیا-پوجا نے کانسے کا تمغہ جیتا
گومی، 31 مئی (ہ س)۔ ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2025 میںبھارتی ایتھلیٹوں کی شاندار کارکردگی جاری ہے۔ ہفتہ کو تین ہندوستانی خواتین ایتھلیٹس نے تمغے جیت کر ملک کا نام روشن کیا۔ خواتین کی 5000 میٹر دوڑ میں ہندوستان کی پارول چودھری نے 15:15.33 سیکنڈ کے وق
Asian Athletics 2025: Parul wins silver, Vithya-Pooja win bronze


گومی، 31 مئی (ہ س)۔ ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2025 میںبھارتی ایتھلیٹوں کی شاندار کارکردگی جاری ہے۔ ہفتہ کو تین ہندوستانی خواتین ایتھلیٹس نے تمغے جیت کر ملک کا نام روشن کیا۔

خواتین کی 5000 میٹر دوڑ میں ہندوستان کی پارول چودھری نے 15:15.33 سیکنڈ کے وقت کے ساتھ چاندی کا تمغہ جیتا۔ یہ ریس قازقستان کی نورا جیروتو تنوئی نے 14:58.71 سیکنڈز کے ساتھ جیتی جبکہ جاپان کی یوما یاماموٹو نے 15:16.86 سیکنڈز کے ساتھ کانسے کا تمغہ حاصل کیا۔

تمل ناڈو کی 26 سالہ وتھیا راماراج نے خواتین کی 400 میٹر رکاوٹوں کی دوڑ میں 56.46 سیکنڈ کے وقت کے ساتھ کانسے کا تمغہ جیتا۔ اس مقابلے میں چین کے مو جیاڈی نے طلائی کاتمغہ جیتا اور بحرین کے اولوواکیمی مجدت اڈیکویا نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔

دن کے اختتام پر، ہندوستان کی پوجا نے خواتین کی 800 میٹر کی دوڑ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے2:01.89 سیکنڈ کے ذاتی بہترین وقت کے ساتھ کانسے کا تمغہ جیتا ۔

ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2025 میں ہندوستان کی اب تک کی کارکردگی تسلی بخش رہی ہے اور ملک مستقبل میں مزید تمغوں کے لیے پر امید ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande