نیتن یاہو کا سخت حملہ : فرانس، برطانیہ اور کینیڈا کے رہنما تاریخ کے غلط رخ پر ہیں
نیتن یاہو کا سخت حملہ : فرانس، برطانیہ اور کینیڈا کے رہنما تاریخ کے غلط رخ پر ہیں یروشلم، 23 مئی (ہ س)۔ اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے ایک ویڈیو بیان میں فرانس، برطانیہ اور کینیڈا کے رہنماوں پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ تاریخ، انصاف اور ا
نیتن یاہو


نیتن یاہو کا سخت حملہ : فرانس، برطانیہ اور کینیڈا کے رہنما تاریخ کے غلط رخ پر ہیں

یروشلم، 23 مئی (ہ س)۔ اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے ایک ویڈیو بیان میں فرانس، برطانیہ اور کینیڈا کے رہنماوں پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ تاریخ، انصاف اور انسانیت کے غلط رخ پر کھڑے ہیں۔ یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ان ممالک نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے اور اسرائیل پر ممکنہ پابندیوں سے خبردار کیا ہے۔

نیتن یاہو نے واشنگٹن میں ایک شدید فائرنگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایک ’’بے رحم دہشت گرد‘‘ نے ایک یہودی جوڑے، یارون لِشینسکی اور سارہ ملگرام کو ہلاک کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’یہ دہشت گرد صرف اس لیے مار رہا تھا کہ وہ یہودی تھے۔‘‘

نیتن یاہو نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون، برطانوی وزیر اعظم کیر اسٹارمر اور کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ چاہتے ہیں کہ ہم جنگ بندی کریں جب کہ ہم بڑے پیمانے پر قاتل تنظیم حماس سے لڑ رہے ہیں۔ آپ چاہتے ہیں کہ حماس دوبارہ کھڑی ہو، اپنی فوج تیار کرے اور دوبارہ حملہ کرے۔‘‘

بنجامن نیتن یاہو نے مزید کہا کہ ’’آپ انصاف کے خلاف، انسانیت کے خلاف اور تاریخ کے غلط رخ پر ہیں۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ فرانس، برطانیہ اور کینیڈا کی حکومتوں نے حال ہی میں غزہ میں انسانی صورتحال کے پیش نظر اسرائیل سے فوری جنگ بندی کی اپیل کی تھی۔ مزید برآں، بعض رہنماوں نے یہ بھی خبردار کیا کہ اگر اسرائیل نے فوجی آپریشن بند نہیں کیا تو پابندیاں عائد کی جائیں گی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande