غزہ میں لاکھوں معصوموں کا خون بہانے والے نیتن یاہو برطانیہ ،فرانس اور کینیڈا کو دے رہے ہیں انسانیت کا درس
تل ابیب،23مئی (ہ س)۔اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو نے فرانسیسی صدر عمانوئل ماکروں، برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹامر اور کینیڈا کے وزیرِ اعظم مارک کارنی کو یہ پیغام دیا ہے کہ ’آپ انصاف اور انسانیت کی غلط جانب کھڑے ہیں‘۔ یہ بیان ان تینوں ممالک کی
غزہ میں لاکھوں معصوموں کا خون بہانے والے نیتن یاہو برطانیہ ،فرانس اور کینیڈا کو دے رہے ہیں انسانیت کا درس


تل ابیب،23مئی (ہ س)۔اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو نے فرانسیسی صدر عمانوئل ماکروں، برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹامر اور کینیڈا کے وزیرِ اعظم مارک کارنی کو یہ پیغام دیا ہے کہ ’آپ انصاف اور انسانیت کی غلط جانب کھڑے ہیں‘۔ یہ بیان ان تینوں ممالک کی جانب سے غزہ میں اسرائیلی حکومت کے قابلِ مذمت افعال کی مذمت کے بعد سامنے آیا ہے۔نیتن یاہو نے جمعرات کے روز اپنے دفتر سے جاری انگریزی وڈیو بیان میں کہا میں صدر ماکروں، وزیرِ اعظم کارنی، اور وزیرِ اعظم اسٹامر سے کہتا ہوں کہ جب قاتل اور اغوا کار آپ کا شکریہ ادا کریں، تو آپ انصاف کی غلط جانب کھڑے ہوتے ہیں۔ آپ انسانیت کی غلط جانب کھڑے ہوتے ہیں۔ اور آپ تاریخ کی غلط طرف کھڑے ہوتے ہیں۔انھوں نے کہایورپی رہنما حماس کے پروپیگنڈے سے دھوکہ کھا گئے ہیں۔ نیتن یاہو نے واضح کیا کہ فلسطینی تحریک حماس کے خلاف اسرائیل کی فوجی کارروائیاںجاری رہیں گی۔انھوں نے مزید کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ اسرائیل ہتھیار ڈال دے، حماس کو باقی رہنے دے تاکہ وہ دوبارہ منظم ہو، اور 7 اکتوبر کے قتلِ عام کو بار بار دہرایا جائے۔ اسرائیلی وزیر اعظم کے مطابق یہ رہنما حماس کو ہمیشہ کے لیے لڑائی جاری رکھنے کی ترغیب دے رہے ہیں۔

اسی طرح نیتن یاہو نے کہا کہ بین الاقوامی اداروں کی جانب سے غزہ میں قحط سے متعلق دی جانے والی رپورٹیں جھوٹی ہیں۔ انھوں نے یہ اشارہ دیا کہ اسرائیل جنوبی غزہ میں بڑے پیمانے پر محفوظ علاقے قائم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جہاں آبادی کو منتقل کیا جائے گا۔برطانیہ، فرانس اور کینیڈا نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے غزہ میں اپنی فوجی مہم جاری رکھی تو وہ ٹھوس اقدامات کریں گے۔اسی دوران برطانیہ نے اسرائیل کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے پر بات چیت معطل کر دی ہے، اور یورپی یونین نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں تباہ کن صورتِ حال کے پیشِ نظر وہ سیاسی و اقتصادی تعلقات سے متعلق شراکت داری کے معاہدے کا جائزہ لے گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande