تل ابیب، 23 مئی (ہ س)۔یمن سے آج صبح اسرائیل پر ایک بیلسٹک میزائل داغا گیا۔ اسرائیل نے اس بیلسٹک میزائل کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ اس دوران دارالحکومت تل ابیب، یروشلم، یہودیہ اور سامریہ میں سائرن بجنے لگے۔ بیلسٹک میزائل داغے جانے کے بعد وسطی اسرائیل میں کافی دیر تک خاموشی چھائی رہی۔
ٹائمز آف اسرائیل اخبار نے رپورٹ کیا کہ اسرائیل ڈیفنس فورسز ( آئی ڈی ایف) نے یمن سے درمیانی فضا میں فائر کیے گئے ایک بیلسٹک میزائل کو مار گرایا۔ میگن ڈیوڈ ایڈوم ایمبولینس نے کہا کہ اسے ابھی تک کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔ آئی ڈی ایف کا کہنا ہے کہ فضائی سلامتی کے خطرے کو روکنے کے لیے کام کیا جا رہا ہے۔
فلسطینی میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی مغربی کنارے کے گاو¿ں بروکین گاوں میں مشتعل افراد نے رات بھر ہنگامہ کیا۔ پانچ گھروں اور پانچ گاڑیوں کو آگ لگا دی۔ اس کی وجہ سے آٹھ افراد جھلس گئے۔اس گاوں میں نیل سمارا کا گھر ہے جس پر اسرائیل نے الزام عائد کیا ہے کہ اس نے گذشتہ ہفتے حاملہ خاتون تزیلا گجےکو اسپتال لے جاتے وقت قتل کر دیا تھا۔ آئی ڈی ایف نے کہا کہ تزیلا گجے کو ہلاک کرنے والے کے دو مبینہ ساتھیوں کے گھر تباہ کر دیے گئے۔ اس کے دو ساتھیوں کی شناخت مہر سمارہ اور جبیل سمارہ کے نام سے ہوئی ہے۔ آئی ڈی ایف نے بدھ کو تصدیق کی کہ نیل سمارا ہلاک ہو گیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد