زیر التواء ادائیگیوں کو لے کر احتجاج کے دوران آنگن واڑی ورکرس اور ہیلپرس نے سڑک جام کی
اننت ناگ، 23 مئی (ہ س )۔ آنگن واڑی ورکروں اور ہیلپروں نے جنوبی کشمیر کے اننت ناگ میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا اور اپنے دیرینہ مطالبات کے لیے سڑک کو کچھ دیر کے لئے بند کر دیا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے آنگن واڑی ورکرز اینڈ ہیلپرس یونین کی صدر فہمیدہ جی نے کہا کہ انہیں گزشتہ پانچ ماہ سے ان کی ادائیگیاں نہیں ملی ہیں۔ مظاہرین نے حکومت پر زور دیا کہ وہ ان کے واجبات فوری طور پر جاری کرے اور مزید تاخیر کے بغیر ان کی شکایات کا ازالہ کرے۔ اس دوران دھرنے کی وجہ سے درجنوں گاڑیوں میں موجود مسافر درماندہ ہو کر رہ گئے ۔ تاہم خواتین مظاہرین کو سمجھانے کے لئے متعلقہ تھانے کی نفری موقع پر پہنچی اور مظاہرین کو سمجھانے کے بعد وہ لوگ وہاں سے پرامن طور منتشر ہوگئے، جس کے بعد ٹریفک کی نقل و حمل پھر سے بحال ہوئی ہے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mir Aftab