لال کنوا ں آگ سانحہ کی 26 ویں برسی کے موقع پر دعائیہ تقریب کا انعقاد
نئی دہلی،31،مئی(ہ س)پر۔ انی دہلی کے لال کنواں علا قے کی لال مسجد میں آج آر ڈبلیو اے گلی میر جملہ اور اہل علا قہ لال کنواں کی جانب سے 26سال قبل آج ہی کے دن ہوئے لال کنوا ںآگ سانحہ میں ہلاک ہونے والے شہداءکیلئے ایک دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس می
لال کنوا ں آگ سانحہ کی 26 ویں برسی کے موقع پر دعائیہ تقریب کا انعقاد


نئی دہلی،31،مئی(ہ س)پر۔

انی دہلی کے لال کنواں علا قے کی لال مسجد میں آج آر ڈبلیو اے گلی میر جملہ اور اہل علا قہ لال کنواں کی جانب سے 26سال قبل آج ہی کے دن ہوئے لال کنوا ںآگ سانحہ میں ہلاک ہونے والے شہداءکیلئے ایک دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مدرسہ عالیہ مسجد فتحپوری دہلی کے طلباءنے قران خوانی کر کے اس سانحہ میں شہید ہونے والے شہداءکیلئے ایصال ثواب کیا۔ان کیلئے دعائے مغفرت کی گئی اور ان کے لواحقین کو صبر عطا کر نے کیلئے دعا کی گئی ۔

قا بل ذکر ہے کہ آج سے26 سال قبل 31،مئی1999کے روز یہاں ایک کیمل گودام سے ایک آگ کا گولہ نمودار ہوا اور دیکھتے ہی دیکھتے اس نے تقریباً ایک سو کے قریب لوگوں کوا پنی چپیٹ میں لے لیا، ´اس سانحہ میں تقریباً57،افراد جن میں بچے بھی شامل تھے لقمہ اجل بن گئے تھے اور تقریباً14لوگ شدید طور پر زخمی ہوئے تھے ۔حالانکہ موجودہ حکومت نے اس حادثے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو مالی طور پر معقول امداد دینے کا اعلان بھی کیا تھا لیکن افسوس ان میں سے کسی ایک کو بھی ابھی تک کو ئی معاوضہ نہیں ملا ہے۔اس سلسلے میں کل بھی دہلی کی شاہی جا مع مسجد فتحپوری کے امام مولا نا مفتی مکرم احمد نے مسجد میں بعد نماز جمعہ ایک دعائیہ محفل کا انعقاد کر کے اس سانحہ میں ہلاک ہونے والے شہداءکیلئے ایصال ثواب کیا تھا ۔آج کی تقریب علا قہ کی جن سر کردہ شخصیات نے شر کت کی ان میں آر ڈبلیو اے گلی میر جملہ کے صدر شاکر صدیقی ،یو تھ سروس مشن کے صدر ایم نفیس،سینئر صحافی امیر احمد را جہ ،محمد نادر ،ارشد سہیل ،فہیم خان ،محمد نعیم ،عبدالوہاب ،شکیل احمدسمیت بڑی تعداد میں اہل علا قہ نے شر کت کی ۔واضح رہے کے اس دعائیہ تقریب کا اہتمام گذشتہ 25سالوں سے ہر سال کیا جاتا ہے جس میں اہل علا قہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں ۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande