نئی دہلی،31مئی (ہ س)۔
:چوہان بانگرواڑ میں لوگوں کی پریشانیوں کو دیکھتے ہوئے مقامی کونسلر شگفتہ چودھری زبیر نے اپنے حلقے میں ادھار کارڈ بنوانے میں پیش ارہی دشواریوں کو حل کرتے ہوئے ایک دن کے لیے اج ادھار کارڈ کیمپ لگوایا جس میں بڑی تعداد میں ان خواتین کو راحت ملی جن کے ادھار کارڈ تو ہیں لیکن وہ درست نہیں ہے خاص طور سے وہ پردہ نشین خواتین جو اپنے گھر اور گلی سے زیادہ دور نہیں جا سکتی ان کو ان کے قریب میں ہی چوہان با نگرواڑ میں ہی کیمپ لگا کر سہولت دستیاب کرائی گئی جس میں سینکڑوں لوگوں نے اپنے ادھار کارڈ میں جو غلطی تھی اسکو ٹھیک کرایا چاہے وہ ایڈریس میں غلطی ہو یا نام میں اسپیلنگ کی غلطی ہو اس کے ساتھ ہی نئے ادھار کارڈ بنوانے کی بھی سہولت دستیاب کرائی گئی ہے۔اس کام سے ہمارے بزرگ اور خواتین کو کافی راحت ملی ہے انہو ں نے مزید کہا کہ ہماری اولین ترجیح ہے کہ ہم اپنے وارڈ میں رہنے والےتمام لوگوں کو ہر طرح کی سہولیات دستیاب کرائیں ادھار کیمپ میں لوگوں کی بھیڑ کو دیکھتے ہوئے انہوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اس کیمپ کو کم سے کم دو دن کے لیے اور بڑھایا جائے۔
چودھری شگفتہ زبیر نے مزید کہا کہ اپ دیکھ سکتے ہیں ادھار کارڈ میں سدھار کرانے کے لیے خواتین کی تعداد بہت زیادہ ہے اس سے ثابت ہوتا ہے کہ خواتین میں اب سرکاری کاغذات کو ٹھیک کرانے اور اپنے تمام کاغذات درست کرا نے کے لیے بیداری پیدا ہوئی ہے ادھار کارڈ میں تعاون کرنے والے سرکاری افسر ساجد وشال نے کہا کہ میڈم کی کوشش سے نہ صرف یہ ادھار کیمپ لگایا گیا ہے بلکہ یہاں ڈاک خانے کی بھی سہولت دستیاب کرائی گئی ہے جس میں زیرو بیلنس سے کھاتا کھولنے کی سہولت دی جا رہی ہے اس کے لیے اپ کو بہت زیادہ کاغذات کی ضرورت نہیں ہے اس کے ساتھ ہی 10 سال سے کم عمر کی بچیوں کے لیے ملک کی مشہور اسکیم سکنیہ کے بھی کھاتے کھولے جا رہے ہیں۔ ہمیں چاہیے کہ ہم لوگوں کو ڈاک خانے کے تئیں بھی بیدار کریں عام ادمی پارٹی کے سینیئر لیڈر اور ممبر اسمبلی چوہدری زبیر احمد اور وارڈ کونسلر شگفتہ چودھری زبیر کے شانِ بشانے چلنے والے سید ناصر جاوید نے کہا کہ میں لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ آئندہ لگنے والے اس کیمپ سے زیادہ سے زیادہ لوگ فائدہ حاصل کریں کیونکہ یہاں پر ادھار کارڈ سمیت پوسٹ آفیس کی بھی سہولت دستیاب ہے۔
اور آپکولمبی لمبی قطاروں کا بھی سامنا نہیں کرنا ہوگا اس موقع پر یونانی کے مشہور و معروف حکیم امام الدین زکائی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے شگفتہ چودھری کے کاموں کی تعریف کی کیمپ کو کامیاب بنانے میں راو¿ نوید اور کنور اسلم نے اہم کردار ادا کیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Md Owais Owais