امپھال، 22 مئی (ہ س)۔ منی پور میں غیر قانونی ہتھیاروں اور عسکریت پسندوں کے خلاف سیکورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔ پولیس نے مغربی امپھال اور کاکچنگ اضلاع میں مختلف مقامات پر چھاپے مار کر بھاری مقدار میں جدید ترین غیر قانونی ہتھیار ضبط کیے ہیں۔ اس کے علاوہ سات عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ریاستی پولیس ہیڈکوارٹر کے مطابق، پولس نے مغربی امپھال ضلع کے کانچی پور میں آپریشن کر کے دو پی ایل اے عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا۔ گرفتار افراد کی شناخت چترنجن سنگھ عرف تھوبا اور ایل جوئے چندر میتی عرف ابونگ کے طور پر کی گئی ہے۔ مختلف مہلک ہتھیاروں کی گولیوں کا ایک بڑا ذخیرہ بشمول 3 میگزین بمعہ 5 راؤنڈ گولیاں، ایک 9 ایم ایم کاربائن مشین گن، اے کے رائفل کی 24 ایکٹو گولیاں، ایک پوائنٹ 303 ایل ایم جی میگزین، 5 موبائل فون، ایک فور وہیلر اور بھاری مقدار میں نقدی برآمد کی گئی۔
اسی طرح، ایک اور کارروائی میں، 2 کے سی پی عسکریت پسندوں کو مغربی امپھال ضلع کے کیرنگ سنگار سے، 2 کے وائی کے ایل عسکریت پسندوں کو کاکچنگ ضلع کے تیز پور سے اور 1 کالعدم پریپاک تنظیم کے جنگجو کو کیرنگئی بازار سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار عسکریت پسندوں کی شناخت تھونجم دیا سنگھ، سنگابم سنگھ، نانگتھمبم رویندر سنگھ کے طور پر کی گئی ہے۔ ملزمان کے قبضے سے ایک 7.62 می اسنائپر رائفل، ایک 9 ایم ایم پستول بمعہ 2 میگزین، بڑی مقدار میں گولیاں اور ایک موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی۔ دیگر دو عسکریت پسندوں کی شناخت خومکچم اموتھائی میتی اور میانگلممبم پریم چند میتی کے طور پر کی گئی ہے۔ ان کے پاس سے کئی موبائل فون برآمد ہوئے ہیں۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی