پولیس تصادم میں بدنام زمانہ بدمعاش رنویر مہتو کو لگی گولی
پولیس تصادم میں بدنام زمانہ بدمعاش رنویر مہتو کو لگی گولیبیگوسرائے، 21 مئی (ہ س)۔ بدنام زمانہ بدمعاش رنویر مہتو اور پولیس کے درمیان منگل کے روز بیگوسرائے کے نوکوٹھی تھانہ علاقے کے تحت سمسا گاؤں باسبیٹی میں انکاونٹر ہوا۔ یہ کارروائی ایس ٹی ایف اور ضل
پولیس تصادم میں بدنام زمانہ بدمعاش رنویر مہتو کو لگی گولی


پولیس تصادم میں بدنام زمانہ بدمعاش رنویر مہتو کو لگی گولیبیگوسرائے، 21 مئی (ہ س)۔ بدنام زمانہ بدمعاش رنویر مہتو اور پولیس کے درمیان منگل کے روز بیگوسرائے کے نوکوٹھی تھانہ علاقے کے تحت سمسا گاؤں باسبیٹی میں انکاونٹر ہوا۔ یہ کارروائی ایس ٹی ایف اور ضلع پولیس کی مشترکہ ٹیم نے کی ہے۔ جرائم پیشہ رنویر مہتو کے پیر میں گولی لگی ہے۔ رنویر مہتو سے ایک رائفل، دو دیسی ساختہ پستول، زندہ کارتوس، پانچ خالی کھوکھا، دو موبائل فون اور ایک بائک ضبط کی گئی۔بتایا جارہا ہے کہ نوکوٹھی تھانہ کو ایس ٹی ایف کے ذریعہ اطلاع ملی تھی کہ بدمعاش رنویر مہتو اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ نوکوٹھی تھانہ علاقہ کے سمسا گاؤں واقع باسبیٹی میں مچان پر اسلحہ اور کارتوس کے ساتھ بیٹھا ہے اور کوئی بڑی واردات کو انجام دینے کی سازش کررہا ہے۔اطلاع ملنے کے بعد پولیس کے اعلیٰ افسران کو اس کی اطلاع دی گئی جس کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ اس دوران پولیس کو دیکھتے ہی بدمعاشوں نے فائرنگ شروع کردی جس پر پولیس نے جوابی کارروائی کی۔ اس دوران 25 ہزار روپے انعام کے مجرم رنویر مہتو کے پیر میں گولی لگ گئی۔تصادم کے دوران دیگر تمام بدمعاش فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے لیکن بدنام زمانہ بدمعاش رنویر مہتو کو پولیس نے پکڑ لیا۔ رنویر مہتو کے خلاف قتل، تاوان اور اسلحہ ایکٹ سمیت کئی مقدمات درج ہیں۔ اس وقت رنویر مہتو کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور ان کے تمام ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپہ ماری کی جارہی ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande