-تمام گرفتار، ایک پولیس کو چکمہ دے کر فرار
غازی آباد، 31 مئی (ہ س)۔ دہلی سے متصل غازی آباد میں بدمعاشوں کے خلاف ان دونوں پولیس کا آپریشن کریک ڈاو¿ن مسلسل جاری ہے۔ اس میں پولیس اور جرائم پیشہ افراد کے تصادم کی وجہ سے بدمعاش لنگڑے ہو رہے ہیں۔ اس سلسلے میں جمعہ کی رات ضلع کے تین مختلف تھانوں کے علاقوں میں بدمعاشوں کے ساتھ انکاو¿نٹر ہوا، جس میں پانچ مجرم پولیس کی گولیوں کا نشانہ بنے اور پانچوں لنگڑے ہو گئے۔ پولیس نے سبھی کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا اور ان سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ ملزمان کے قبضے سے 5 پستول، ایک موٹر سائیکل اور کارتوس برآمد ہوئے ہیں۔
اے سی پی (مودی نگر) گیان پرکاش نے بتایا کہ نیواڑی تھانہ پولیس جمعہ/ہفتہ کی رات سروین اسکول کے قریب گشت کر رہی تھی۔ اسی دوران اطلاع ملی کہ کشیڈی روڈ سے دو بدمعاش کالے رنگ کی اپاچے موٹر سائیکل پر نہر پل نیاڑی پٹری کی طرف آرہے ہیں۔ اطلاع ملنے پر پولیس کی ٹیم کشیڈی روڈ سے نیواڑی کی طرف پہنچی اور نہر کے پل کی پٹری کے قریب سخت چیکنگ شروع کی۔ کچھ دیر بعد کشیدی روڈ کی سمت سے دو افراد کالے رنگ کی اپاچے موٹر سائیکل پر آتے ہوئے نظر آئے۔ انہیں رکنے کا اشارہ کیا گیا تو موٹرسائیکل پر بیٹھے افراد نے موٹرسائیکل کو تیزی سے کشیدی گاو¿ں کی طرف موڑ دیا اور فرار ہونے کی کوشش میں پھسل کر موٹرسائیکل سے گر گئے۔ خود کو محاصرے میں دیکھ کر ان بدمعاشوں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔ پولیس کی خود کے دفاع میں کی گئی جوابی فائرنگ سے بدمعاش زخمی ہو گئے۔ زخمی بدمعاشوں نے اپنا نام راشد ساکنہرامپال سینی، مکان عیدگاہ کالونی، فرخ نگر بتایا اور دوسرے نے اپنا نام دھننجے سنگھ ساکن سندر نگری نند نگری، نئی دہلی بتایا۔
دوسرا انکاؤنٹر بھوجپور تھانہ علاقہ میں ہوا جس میں دو بدمعاش زخمی ہوئے۔ اے سی پی نے بتایا کہ 31 تاریخ کی رات پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ بھوجپور تھانہ علاقہ کے کلہوڈا سے ہاپوڑ کے راستے میں ایک سنار کی لوٹ میں ملوث تین ڈاکو موٹر سائیکل پر ہاپوڑ سے آرہے ہیں۔ اس اطلاع کی بنیاد پر کلہوڈا پاور ہاؤس کے قریب سخت چیکنگ کی گئی اور تین افراد کو ہاپوڑ سے موٹر سائیکل پر آتے دیکھا گیا۔ جب انہیں روکا گیا تو تینوں موٹرسائیکل پر پاور ہاو¿س کے قریب کھائی کی طرف بھاگنے لگے اور موٹرسائیکل غیر متوازن ہو کر نیچے گر گئی۔ جنہیں پولیس نے گھیرے میں لے لیا۔ خود کو گھیرے میں دیکھ کر تینوں افراد نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی اور پولیس ٹیم کی جانب سے اپنے دفاع میں کی گئی جوابی کارروائی میں تین میں سے دو شرپسندوں کی ٹانگوں میں گولیاں لگیں اور وہ زخمی ہو گئے جبکہ تیسرا بدمعاش اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہو گیا۔ زخمی بدمعاشوں میں نذیر عرف ناظم عرف راجہ ساکن ٹاو¿ن اور تھانہ ادھنی ضلع بداون، پرویش کمار گپتا ساکن پچگئی رامباس بادشاہ پور، تھانہ شکارپور شامل ہیں۔
پوچھ گچھ پر یہ بات سامنے آئی کہ مذکورہ ملزمان نے کچھ دن قبل بھوجپور کے تھانہ علاقہ میں تیوڈی سے ہاپوڑ جاتے ہوئے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر کلہوڈا تا ہاپوڑ -بمبئی روڈ پر ایک سنار سے ڈکیتی کی واردات کو انجام دیا تھا۔
تیسرا انکاؤنٹر لونی تھانہ علاقے میں رشید گیٹ کے قریب انڈر پاس پر ہوا جس میں دہلی کے گینگسٹر تلوار تنویر کو اس کی ٹانگ میں گولی لگی۔ پولیس نے اسے اسپتال میں داخل کرایا۔ وہیں تنویر نے بتایا کہ اس نے لونی تھانہ علاقے میں ایک جوس بیچنے والے کو اس لیے گولی مار دی تھی کیونکہ اس کا اس سے جھگڑا ہوگیا تھا۔ اس کے خلاف دہلی اور اتر پردیش میں تین درجن سے زیادہ مجرمانہ مقدمات درج ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد