بہار میں بے خوف بدمعاش، گھر کے برآمدے میں سو رہے دادا اور پوتی کوماری گولی
بہار میں بے خوف بدمعاش، گھر کے برآمدے میں سو رہے دادا اور پوتی کوماری گولیبکسر، 31 مئی(ہ س)۔ بہار کے بکسر ضلع کے ڈمراؤں سب ڈویزن کے تحت نینی جور تھانہ علاقہ کے بڑکی نینی جور گاؤں میں دیر رات ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں نامعلوم
بہار میںبے خوف بدمعاش، گھر کے برآمدے میں سورہے دادا اور پوتی کوماری گولی


بہار میں بے خوف بدمعاش، گھر کے برآمدے میں سو رہے دادا اور پوتی کوماری گولیبکسر، 31 مئی(ہ س)۔ بہار کے بکسر ضلع کے ڈمراؤں سب ڈویزن کے تحت نینی جور تھانہ علاقہ کے بڑکی نینی جور گاؤں میں دیر رات ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں نامعلوم بدمعاشوں نے گھر کے باہر سورہے 65 سالہ چتر یادو اور اس کی دو سالہ پوتی چاندنی کماری پر فائرنگ کر دی۔ یہ واقعہ رات 2 بجے کے قریب پیش آیا۔ گولی کی آواز سن کر اہل علاقہ موقع پر پہنچے، حالانکہ بدمعاش اندھیرے کا فائدہ اٹھاکر فرار ہوگئے۔زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دونوں کی حالت تشویشناک ہے۔ فائرنگ میں چتر یادو کو پیٹھ میں گولی لگی، جو ان کے جسم کو چھو کر نکل گئی ہے۔ وہیں معصوم چاندنی کماری کو کندھے سے نیچے گولی لگی جو اس کے آر پارہوکر گزر گئی۔ دونوں کو مقامی لوگوں نے تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل کروایا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔چتریادو نے بتایا کہ ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے۔ گرمی کی وجہ سے وہ اور ان کی پوتی گھر کے باہر دروازے پر سو رہے تھے کہ یہ حملہ ہوا۔ فائرنگ کی آواز سن کر آس پاس کے لوگ دوڑ پڑے اور دونوں کو خون میں لت پت دیکھ کر فوراًاسپتال لے گئے۔ اس واقعہ سے گاؤں والوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور لوگ بدمعاشوں کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کر رہے ہیں۔پولیس اس معاملے کو پرانی دشمنی یا باہمی جھگڑے کے طور پر بھی دیکھ رہی ہے، حالانکہ ابھی تک حملے کی واضح وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔ ایس پی شبھم آریہ نے یقین دلایا کہ پولیس جلد ہی حملہ آوروں کی شناخت کر کے انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔ اس واقعہ کے بعد بڑکی نینی جور گاؤں میں خوف و ہراس کا ماحول ہے اور لوگ اپنی حفاظت کو لے کر پریشان ہیں۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی نینی جور تھانہ پولیس نے فوراً موقع پر پہنچ کر معاملے کی جانچ شروع کردی۔ پولیس نے متاثرین کے اہل خانہ سے معلومات اکٹھی کرتے ہوئے بدمعاشوں کی تلاش میں چھاپہ ماری شروع کردی ےہ۔ بکسر کے ایس پی شبھم آریہ نے تصدیق کی کہ فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص اور ایک بچی زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس پورے معاملے کی مکمل تفتیش کر رہی ہے اور جلد ہی مجرموں کو گرفتار کر لیا جائے گا۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande