نیک نیتی سے شریعت کے مطابق کیا گیا ہر عمل عبادت ہےپروفیسر مظہر آصف
شعبہ اسلامک اسٹڈیز میں صدائے جوہر کے اجراءکی تقریب کا انعقاد نئی دہلی،02مئی (ہ س)۔ ”اسلام میں مسلم،مومن،صوفی اور عارف کی اصطلاحات روحانی ترقی اور ایمان کے مختلف مدارج کو ظاہر کرتی ہیں اور ان میں سے ہر اصطلاح ایک خاص منزلِ فکر،عمل اور قلبی کیفیت کی
نیک نیتی سے شریعت کے مطابق کیا گیا ہر عمل عبادت ہےپروفیسر مظہر آصف


شعبہ اسلامک اسٹڈیز میں صدائے جوہر کے اجراءکی تقریب کا انعقاد

نئی دہلی،02مئی (ہ س)۔

”اسلام میں مسلم،مومن،صوفی اور عارف کی اصطلاحات روحانی ترقی اور ایمان کے مختلف مدارج کو ظاہر کرتی ہیں اور ان میں سے ہر اصطلاح ایک خاص منزلِ فکر،عمل اور قلبی کیفیت کی نمائندگی کرتی ہے۔حقیقت یہ ہے کہ یہ صرف نظریاتی درجہ بندی نہیں ،بلکہ ایک مسلمان کی روحانی ترقی کا عملی راستہ ہیں۔“ ان خیالات کا اظہار پروفیسر مظہر آصف، وائس چانسلر ، جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی نے بزم طلبہ، شعبہ اسلامک اسٹڈیز کی جانب سے یاسر عرفات ہال میں منعقد صدائے جوہر اور پلیسمنٹ براو¿شرکی رسم اجراءکی تقریب میں کیا ۔پروفیسر موصوف نے طلبہ وطالبات کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا کہ آپ کا تعلق چونکہ شعبہ اسلامک اسٹڈیز سے ہے،اس لیے آپ اپنے قول و عمل اور کردار و گفتار سے یہ ثابت کریں کہ آپ کلام اللہ کو بہتر سمجھنے والے ہیں اور ایک اچھا انسان بننے کی کوشش کریں کیوں کہ انسان وہی ہے جوخدا کی معرفت حاصل کر سکے،نیزآپ کا نیک نیتی کے ساتھ شریعت کے مطابق کیا گیا ہر عمل عبادت ہے۔پروفیسر محمد مہتاب عالم رضوی،رجسٹرار، جامعہ ملیہ اسلامیہ نے اس موقع پرصدائے جوہر کی ٹیم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ یہ صرف ایک میگزین ہی نہیں،بلکہ آپ طلبہ کا مستقبل ہے۔ مجھے قوی امیدہے کہ اس سے جامعہ اور بیرون جامعہ کے اہل علم و دانش بھرپور استفادہ کریں گے۔پروفیسر اقتدار محمد خان،صدر،بزم طلبہ اور ڈین فیکلٹی آف ہیومینٹیز اینڈ لینگویجزنے شعبہ اسلامک اسٹڈیز کا مختصراً تعارف پیش کرتے ہوئے فرمایا کہ صدائے جوہرکا بنیادی مقصد طلبہ و طالبات کی علمی،نظریاتی اورتخلیقی صلاحیتوں کو پروان چڑھانا ہے۔اسی سلسلے میں بزم طلبہ گزشتہ پچیس سالوں سے تسلسل کے ساتھ اپنی انتھک محنت اورجدوجہد کے ساتھ یہ میگزین شائع کر رہی ہے جو ایک خوش آئند اور کام یاب ترین عمل ہے۔واضح رہے کہ بزم طلبہ کے مشیر ڈاکٹر خورشید آفاق کی سرپرستی میں شائع کردہ صدائے جوہر2024-25کا مرکزی عنوان ”امت مسلمہ کا اتحاد:رکاوٹیں اور حل“ہے،نیز ڈاکٹر محمد عمر فاروق ،ٹیچر پلیسمنٹ کوآرڈینیٹر کی سرپرستی میں ”پلیسمنٹ براو¿شر2024-25شائع کیا گیا ہے۔پروگرام کا آغاز شعبہ کے ریسرچ اسکالرمحمد اکرم کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ نظامت کے فرائض اشرف حسین نے انجام دیے۔ پروگرام کو کام یاب بنانے میں صدائے جوہر کے مینیجنگ ایڈیٹر محمد شہنواز،ایڈیٹر اشرف حسین اور دشاراجندرا،اسسٹنٹ ایڈیٹر عبدالعلیم اور سکینہ خلود کے علاوہ دیگر ممبران شفقت اللہ بٹ، عذرا شفیع شاہ،انیس مشتاق،وسیم احمد اور حاتم عزیز بیگ کا اہم کردار رہا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande