نئی دہلی،02مئی(ہ س)۔
تحقیقی لحاظ سے انتہائی اہم اور ناک سے اے پلس پلس گریڈ یافتہ مرکزی یونیورسٹی، جامعہ ملیہ اسلامیہ اور پائے دار ترقی اور شہری منصوبہ بندی کے میدان میں سرکردہ ادارہ دی ہیبیٹیٹ امپرائز(ٹی ایچ ای) نے شہری منصوبہ بندی اور حکمرانی میں آب و ہوا کی شمولیت کے سلسلے میں ادارہ جاتی صلاحیت کی مضبوطی و توانائی کے لیے کل ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیا۔پروفیسر محمد مہتاب عالم رضوی،مسجل،جامعہ ملیہ اسلامیہ اور ڈاکٹر پرینکا کوچھر،سی ای او، ہبیٹیٹ امپرائز نے اپنے اداروں کی جانب سے سمجھوتے کی کاروائی انجام دی۔
ا ساجھیداری کا مقصدجدید تحقیق،ہنر سازی اور پائے دار ترقی کے عمل کی تائید سے اہم شہری مسائل اور چیلنجز کو حل کرنا ہے۔مفاہمت نامے میں درج ذیل اہم شعبوں میں مشترکہ کوششوں کو اجاگر کیا گیاہے:اول،ایسی تحقیق اور پبلی کیشن ہو جس میں مشترکہ مطالعات ہوسکیں اور شہری منصوبہ بندی میں آب وہوا کی شمولیت کے لیے پالیسی سفارشات کی تجاویز ہوں۔دوسری چیز ہنر سازی ہے،جس میں شہر کے ماہرین اور پالیسی سازوں کو تربیت اور ان کی ضرورت کے مطابق ماڈل تیار کرکے دیے جائیں گے۔ فریقین کے درمیان اشتراک کا تیسرا نقطہ،سمینار، ورکشاپ اور پالیسی مذاکرات جیسی سرگرمیوں کے انعقاد سے پائے دار ترقی کے عمل کو فروغ دینے کے تصور کی تائید اور اسے انجام دینا ہے۔
پروفیسرحنا ضیا،صدر شعبہ منصوبہ بندی،جامعہ ملیہ اسلامیہ اور ڈاکٹر پرینکا کوچھر،سی ای او،دی ہیبیٹیٹ امپرائز،اشتراکی کوششوں کی قیادت کریں گی۔ ہندوستان میں لچک دار،جامع اور آب و ہواکے تئیں حساس شہری ماحول کے فروغ اور اس کی ترقی وبہوبد کی سمت میں یہ ساجھیداری ایک اہم قدم ہے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پروفیسر رضوی نے کہا کہ ’یہ ساجھیداری پائے دارترقی اور تعلیمی فضیلت کے تئیں جامعہ کے عہد کو نشان زد کرتی ہے۔دی ہیبیٹیٹ امپرائز کے ساتھ مل کر کام کرنے کا ہمارا مقصد شہر کاری کے چیلنجیز سے نمٹنے کے لیے نئے حل تلاش کرنا ہے۔ڈاکٹرکوچھر نے سمجھوتے پر دستخط کرکے اس سلسلے میں اپنی مسرت اورجوش کا اظہا رکیا۔انھوں نے کہا کہ ”جامعہ کے ساتھ کام کرنے کے لیے دی ہیبیٹیٹ امپرائز پرجوش ہے اور بامعنی تبدیلی کے لیے پائے دار ترقی میں اپنی مہارت کو استعمال کریں گے۔آب و ہوا اور شہر کاری کے چیلنجیز سے نمٹنے کے سلسلے میں یہ اشتراک ساجھیداری کی طاقت کا ثبوت ہے۔
ہندوستان سماچار / Md Owais Owais