مالوانی میں معصوم بچی کا قتل :  ماں اور اسکے عاشق پر سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج
ممبئی، 19 مئی (ہ س)۔ مالوانی، ملاڈ میں ایک ڈھائی سالہ بچی کے ساتھ پیش آنے والے لرزہ خیز واقعے نے پورے ممبئی کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق، ایک 30 سالہ خاتون اور اس کا 19 سالہ دوست مبینہ طور عصمت دری اور قتل کے اس
Malwani toddler murder: Mother, boyfriend booked under POCSO


ممبئی، 19 مئی (ہ س)۔ مالوانی، ملاڈ میں ایک ڈھائی

سالہ بچی کے ساتھ پیش آنے والے لرزہ خیز واقعے نے پورے ممبئی کو ہلا کر

رکھ دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق، ایک 30 سالہ خاتون اور اس کا 19 سالہ دوست مبینہ

طور عصمت دری اور قتل کے اس سنگین جرم میں ملوث پائے گئے ہیں۔ مالوانی پولیس نے

دونوں کو حراست میں لے کر ان کے خلاف بھارتیہ نیائے سہنتا (بی این ایس)

اور پروٹیکشن آف چلڈرن فرام سیکسول اوفینسیس ( پاکسو)ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب بچی کی ماں اسے

شدید زخمی حالت میں جان کلیان نگر، مالوانی کے سرکاری اسپتال لے گئی،

جہاں ڈاکٹروں نے بچی کے جسمانی اعضا پر تشویشناک زخم دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔

تفتیش کے دوران ماں نے ابتدائی طور پر یہ بیان دیا کہ بچی مرگی کی مریضہ ہے، مگر

طبی رپورٹ سے جنسی زیادتی اور مہلک زخموں کی تصدیق ہوئی۔ پولیس نے ماں اور اس کے

دوست کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی۔ تحقیقات سے پتا چلا کہ مذکورہ خاتون تین

سال قبل طلاق کے بعد اپنی بیٹی کے ساتھ اپنی والدہ کے گھر رہ رہی تھی اور اس دوران

اس کا نوجوان سے تعلق قائم ہوا۔ پولیس کے مطابق، جرم کے وقت ماں موقع پر موجود

تھی، مگر اس نے بچی کو بچانے کی کوئی کوشش نہیں کی۔ بچی نے حملے کے دوران شدید

تکلیف میں چیخ ماری اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئی۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / نثار احمد خان


 rajesh pande