زاید کالج، شاہین باغ میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد
صحیح معلومات کو عام کیا جائے اور ملاوٹ سے بچا جائے: ڈاکٹر سیّد فاروق نئی دہلی، 12 مئی(ہ س)۔ آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس (دہلی) اور اَپرائٹ ویلفیئر فاﺅنڈیشن ٹرسٹ، نئی دہلی کے اشتراک سے زاید کالج، شاہین باغ میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ کیم
زاید کالج، شاہین باغ میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد


صحیح معلومات کو عام کیا جائے اور ملاوٹ سے بچا جائے: ڈاکٹر سیّد فاروق

نئی دہلی، 12 مئی(ہ س)۔

آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس (دہلی) اور اَپرائٹ ویلفیئر فاﺅنڈیشن ٹرسٹ، نئی دہلی کے اشتراک سے زاید کالج، شاہین باغ میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپ کا افتتاح معروف سماجی و فلاحی کارکن ڈاکٹر سیّد فاروق نے کیا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ صحیح معلومات کو عام کیا جائے، خاص طور سے مذہبی امور سے متعلق فرائض کی معلومات انتہائی اہم ہے۔ فرائض پر مضبوطی سے عمل کرنے کا فائدہ ہمیں فروعی عمل سے بچائے گا کیونکہ فروعیات فتنے کی اصل جڑ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ غذا اور دوا میں اگر ملاوٹ ہوگی تو وہ صحت کی جگہ نقصان کا بڑا سبب بنے گی۔ اس لیے ہمیں پاکیزہ طرز عمل اختیار کرتے ہوئے حلال رزق حاصل کرنے کی فکر کرنی چاہیے اورملاوٹ جیسے جرم سے بچنا چاہیے۔

کیمپ کو کامیاب بنانے میں اَپرائٹ ویلفیئر فاﺅنڈیشن ٹرسٹ کے صدر ساجد خاں، جنرل سکریٹری حسین احمد صدیقی، زاید کالج کے سربراہ مولانا محمد زکریا کے علاوہ پروفیسر محمد ادریس، پروفیسر سیّد محمد عارف زیدی، ڈاکٹر سیّد احمد خاں، ڈاکٹر شکیل احمد میرٹھی، ڈاکٹر غیاث الدین صدیقی، ڈاکٹر محمد عارف سیفی، ڈاکٹر اطہر محمود، ڈاکٹر الطاف احمد، ڈاکٹر اشفاق بھٹ، ڈاکٹر سمینا اشفاق، ڈاکٹر ندا ممتاز، ڈاکٹر ا?شیش سریواستو، حکیم نعیم رضا، حکیم محمد مرتضیٰ دہلوی، حکیم ا?فتاب عالم، ڈاکٹر خورشید عالم، محمد اویس اور اسرار احمد ا±جینی وغیرہ قابل ذکر ہیں۔ اہل علاقہ کے کثیر تعداد میں لوگوں نے کیمپ سے فائدہ اٹھایا۔ اس موقع پر چنندہ صحافیوںنے اپنی شرکت کے ذریعہ رضاکارانہ کام کرنے والوں کا حوصلہ بڑھایا۔ خاص طور سے محمد عارف اقبال، جاوید اختر، حقانی القاسمی، فہیم احمد اعظمی، وفا اعظمی، اے این شبلی، اشرف بستوی، منے بھارتی، نوشاد عالم ندوی، منور حسن کمال، رﺅف رامش اور سیّد اظہارالحسن وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔ دہلی لیباریٹری کی جانب سے مفت میں خون کی جانچ کی گئی۔ پروگرام کے ا?خر میں زاید کالج کی طالبات، مہمانوں اور رضاکاروں کو سرٹیفکیٹ اور مومنٹو دے کر اعزاز سے نوازا گیا۔ تمام شرکائ کا شکریہ مولانا محمد زکریا نے ادا کیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande