پندرہواں آل انڈیا ریفریشر کورس کے باوقار اختتامی اجلاس میں اکابر علماءو دانشوران کا خطاب، تفویض اہل حدیث ایوارڈ
نئی دہلی،12مئی (ہ س)۔
ائمہ، دعاة و معلمین ملک و معاشرہ کے سب سے بڑے محسن ہیں، ان کے زیر تربیت ملک و قوم اور ملت کا مستقبل پروان چڑھتا ہے اور وہ اپنے دم قدم سے امن و شانتی اور فرقہ وارانہ ہم اہنگی کے قیام، حب الوطنی ،اتحاد و یکجہتی اور جذبہ انسانیت کے فروغ، تعلیم یافتہ اور صالح معاشرہ کی تعمیر، خوف ودہشت سے پاک ماحول کی تشکیل اور ایمانی و ربانی نسل کی آبیاری میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں، مگر شرط یہ ہے کہ ان ائمہ دعا و معلمین کی صحیح خطوط پر ٹریننگ اور تدریب کی جائے اور ان کو اس کے لیے مناسب مواقع، وسائل اور ماحول فراہم کرائے جائیں۔ مرکزی جمیعت اہل حدیث ہند تقریبا 20 سالوں سے یہ اہم ذمہ داری بڑی پابندی کے ساتھ ادا کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے امیر محترم مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی نے کیا۔ موصوف مورخہ 10 مئی 2025 ءکو بعد نماز مغرب، اہل حدیث کمپلیکس، ابوالفضل انکلیو، جامعہ نگر، نئی دہلی میں منعقد مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے زیر اہتمام سات روزہ پندرہواں آل انڈیا ریفریشر کورس برائے ائمہ، دعاة و معلمین کے باوقار وپُررونق اختتامی اجلاس میں شرکائے دورہ¿ تدریبیہ، اراکین مجلس عاملہ، ذمہ داران ملی تنظیمات اور عوام و خواص کے بری تعداد سے صدارتی خطاب فرما رہے تھے۔امیر محترم نے کہا کہ دنیا میں اگر کسی کام کے لیے ٹریننگ کی ضرورت پڑسکتی ہے اور ضرور پڑتی ہے تو اس میں سے دعاة الی اللہ ،ائمہ اور مدرسین کی ٹریننگ از حد ضروری ہے۔اور پیارے رسول ﷺ کی اس سلسلے میں تعلیمات موجود ہیں اور خود اللہ نے رسول ﷺ کی بے مثال تربیت فرمائی تھی۔امیر محترم نے کہا کہ یہ تو کہا جاتا ہے کہ ہمارے فوجی دستوں کے موجود ہوتے ہوئے دہشت گردانہ حملہ کیسے ہوگیا،لیکن ہمیں اپنے گریبان میں جھانکنے کی توفیق نہیں ہوتی کہ ان ائمہ، دعاة ومعلمین اور قائدین ملک وملت اور دھرم گرووں کے ہوتے ہوئے کیسے ایک بچہ خونخوار اور دہشت گردبن جاتا ہے اور نسل کشی کیلئے امادہ ہوجاتا ہے ۔اس لئے ائمہ ودعاة کو اپنا رشتہ اپنے رب سے جوڑ کرنہایت اخلاص،مستعدی اور احساس ذمہ داری کے ساتھ نسل نو کی تربیت اور اصلاح معاشرہ کا کام انجام دینا چاہیے۔اور العالم خبیر بزمانہ کی عملی تفسیر بھی ہونی چاہیے۔
امیر محترم نے اپنے خطاب میں تمام مہمانا ن گرامی قدر خصوصا مو¿قر اراکین مجلس عاملہ، ذمہ داران ملی تنظیمات، پورے ملک سے آئے ہوئے دورہ کے شرکاء، ان کے اہل خانہ، ان کو دورہ میں بھیجنے والی صوبائی جمعیات، مدارس و جامعات، مرکزی جمعیت اہل حدیث کے ذمہ داران و کارکنان، اور اجلاس میں موجود عوام وخواص سب کا شکریہ ادا کیا اور سب کو مبارکباد پیش کی۔ ناظم اجلاس مولانا محمد ریاض سلفی نائب ناظم مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند نے اپنے افتتاحی خطاب میں تمام شرکائے دورہ اور حاضرین کا تہہ دل سے استقبال کیا اور مرکزی جمعیت کی متنوع گراں قدر دینی، دعوتی، تعلیمی، تربیتی، علمی و تحقیقی، نشریاتی، رفاہی اور قومی و ملی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے دورہ تدریبیہ کو ان خدمات کا مبارک تسلسل بتایا اور تدریبیہ کے مشتملات اور سرگرمیوں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ اس اختتامی اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی شیخ بدر العنزی سعودی سفارت خانہ دہلی نے مرکزی جمعیت اہل حدیث کے ذمہ داران ، خصوصا امیر محترم مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی کی دینی واسلامی اور انسانی خدمات اور اتحاد واتفاق کے لئے مساعی اور دورہ¿ تدریبیہ کے انعقاد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور تمام شرکاءکو مبارکباد پیش کی۔ مولانا مفتی عطاءالرحمن قاسمی صدر شاہ ولی اللہ انسٹی ٹیوٹ نئی دہلی نے کہا کہ دعوت کا کام پیغمبرانہ کام ہے، اس میں استقامت اور عزیمت کی ضرورت ہوتی ہے، مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے امیر مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی مبارکباد کے مستحق ہیں کہ وہ عزیمت واستقلال اور استقامت کے ساتھ مسلسل ائمہ، دعاة اور معلمین کی تدریب وٹریننگ کا کام انجام دے رہے ہیں۔
آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے نائب ایکٹنگ صدر اور سابق صدر نوید حامد نے کہا کہ اخلاص و استقامت، دور اندیشی، وسعت قلبی اور ہر طرح کے تعصب سے دوری مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی کی زندگی کے جلی عنوانات ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان کی دعوت پر مختلف مکاتب فکر کے اکابرین لبیک کہتے ہیں۔ یہ دورہ تدریبیہ کا انعقاد ان کی فکر رسا کی دلیل ہے۔ میں اس کے تسلسل کے ساتھ انعقاد پر مولانا کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر مولانا ولی اللہ سعیدی نے کہا کہ آج ہر کام میں اختصاص پیدا کرنے اور اتقان کی ضرورت ہے۔ مجھے اس پروگرام میں پہلی مرتبہ شرکت کا موقع ملا ہے۔ مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند اہم فریضہ انجام دے رہی ہے۔ اس کے لیے امیر محترم اور تمام شرکاءمبارکباد کے مشتحق ہیں۔ مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے سرپرست ڈاکٹر عبدالرحمن بن عبدالجبار فریوائی نے کہا کہ آپ ائمہ، دعاة اپنی تاریخ کو جانیں اور اپنی دعوت کو پہچانیں۔ انسان اسی وقت متقی ہوگا جب کتاب سنت پر عامل ہوگا۔ صوبائی جمعیت اہل حدیث بہار کے نائب امیر اور ایڈیٹر جریدہ ترجمان مولانا خورشید عالم مدنی نے کہا کہ مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند اور اس کے مخلص سربراہ مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی ہماری دعاو¿ں اور شکریے کے مستحق ہیں کہ آپ دیگر دینی، ملی، رفاہی خدمات کے ساتھ بیس سالوں سے پورے ملک سے ائمہ، دعاة ومعلمین کو پڑھانے ، سکھانے اور ٹریننگ دینے کا فریضہ انجام دے رہے ہیں۔صوبائی جمعیت اہل حدیث دہلی کے سابق امیر حافظ شکیل احمد میرٹھی نے کہا کہ اس دورہ¿ تدریبیہ برائے ائمہ ، دعاة ومعلمین کی جتنی بھی تحسین کی جائے کم ہے۔ اس تسلسل کے ساتھ یہ بہترین پروگرام منعقد کرنے پر امیر محترم و دیگر ذمہ داران مبارکباد اور شکریے کے مستحق ہیں۔پورے ملک سے تشریف تمام شرکائے دورہ¿ تدریبیہ کی نمائندگی کرتے ہوئے مولانا عبد اللہ عبد الحئی اثری نے اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم شرکاءتدریبیہ مرکزی جمعیت اہلحدیث ہند کے ذمہ داران خصوصا ہم سب کے قائد ور ہنما فضیلة الشیخ مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی حفظہ اللہ امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہمیں اس پروگرام میں شرکت کا زریں موقع فراہم کیا ، ہر طریقے سے ہم سب کی حوصلہ افزائی کی۔ اور راحت رسانی ، تعلیم وتربیت، اور ٹریننگ کے سامان بہم پہنچائے۔ ایک ہفتہ اس مقصدیت سے پر دورہ تدریبیہ میں جتنے بھی محاضرے علماءکرام و دانشوران عظام کے ہوئے وہ ہم دعاة و معلمین کے لیے دینی ، دعوتی ، تعلیمی ، تربیتی ، اصلاحی ، رفاہی اور قومی وملی خدمات کے حوالے سے حد درجہ مفیدتھے ،خصوصا اس پروگرام میں ورکشاپ اور ادبی و ثقافتی مجلس کے انعقاد اور مقالہ نگاری کے ساتھ ساتھ تزکیہ نفس کا بھی زریں موقع نصیب ہوا۔ اور ہم شرکاءتدریبیہ نے اذکار دعاءماثورہ حفظ سورہ واحادیث اور حسب توفیق قیام اللیل کا بھی اہتمام کیا جو ہم دعاة کو تقویت پہونچانے والی ہے۔ اس اختتامی پروگرام میں ہمالیہ ڈرگس کے چیئرمین ڈاکٹر سید فاروق بطور خاص رونق بخش اجلاس ہوئے اور شرکائے تدریبیہ کی ہمت افزائی فرمائی۔
اس موقع پر جن ذمہ داران مرکزی و صوبائی جمعیت اہل حدیث ، اراکین عاملہ اور علمائے افاضل نے خطاب کیا، مرکزی ذمہ داران خصوصا امیر محترم مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی کو اس کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی ، ان کا شکریہ ادا کیا اور اس ریفریشر کورس کو وقت کی بڑی ضرورت قرار دیا ان میں حافظ محمد عبدالقیوم نائب امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث ہند، مولانا شفیق عالم خان جامعی امیر شہری جمعیت اہل حدیث حیدرآباد وسکندر ، مولانا شہاب الدین مدنی ناظم صوبائی جمعیت اہل حدیث مشرقی یوپی، حافظ کلیم اللہ سلفی نائب ناظم صوبائی جمعیت اہل حدیث مشرقی یو پی، مولانا حفظ الرحمن مدنی نائب امیر صوبائی جمعیت اہل حدیث آسام، کے جے منصور قریشی عرف دادو بھائی خازن صوبائی جمعیت اہل حدیث کرناٹک وگوا ، مفتی جمیل احمد مدنی مفتی عام مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند ، ڈاکٹر عبدالمجید الصلاحی سکریٹری ندوة المجاہدین کیرالا، مولانا محمد علی مدنی امیر صوبائی جمعیت اہل حدیث بہار، مولانا عبدالقدوس عمری امیر صوبائی جمعیت اہل حدیث مدھیہ پردیش ،مولانا شمیم اختر ندوی امیر صوبائی جمعیت اہل حدیث مغربی بنگال، مولانا طہ سعید خالد مدنی نائب امیر صوبائی جمعیت اہل حدیث اڑیسہ،مولانا محمد اسماعیل سرواری امیر صوبائی جمعیت اہل حدیث راجستھان ،مولانا خورشید عالم محمدی نائب ناظم صوبائی جمعیت اہل حدیث ہریانہ، مولانا عبدالغنی مدنی استاذ المعہد العالی للتخصص فی الدراسات الاسلامیہ، مولانا کلیم اللہ سلفی رکن شوری مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند ، مولانا عبدالاحد مدنی استاد جامعہ ریاض العلوم دہلی، مولانا رفیق احمد سلفی دار الدعوة دہلی ، مولانا احمد مجتبیٰ سلفی شیخ الحدیث جامعہ ابوہریرہ الاسلامیہ لال گوپال گنج الہ آباد یوپی، جناب حیدر خان صدر جامعہ دارالنصیحہ گجرات، مولانا افروز قاسمی دہلی، مولانا عبدالمبین ندوی استاد جامعہ ریاض العلوم دہلی وغیرہ قابل ذکر ہیں۔
واضح رہے کہ اس مناسبت سے 35ویں آل انڈیا اہل حدیث کانفرنس کے موقع پر مختلف اختصاصات اور مجالات میں نمایاں خدمات انجام دینے والی تقریبا تین درجن اہم علمی، تحقیقی، دعوتی، تعلیمی، تربیتی ، قومی ، ملی اور رفاہی شخصیات کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں اہل حدیث اوارڈ کا اعلان کیا گیا تھا، ان میں سے دہلی سے تعلق رکھنے والی دو اہم شخصیات ڈاکٹر عبدالرحمن فریوائی اور مولانااحمد مجتبیٰ سلفی کو ایوارڈ تفویض کیا گیا۔ ناظم مالیات مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند الحاج وکیل پرویز نے اپنے کلمات تشکر میں مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے امیر محترم کی ہمہ جہت خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی خدمت میں ہدیہ¿ تشکر پیش کیا اور پروگرام کی کامیابی پر ذمہ داران ومتعلقین وکارکنان کو مبارکباد پیش کی اور تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔ اخیر میں تمام شرکائے تدریبیہ کو توصیفی سند ، بیگ اور کتب کے ہدیہ سے نوازا گیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Md Owais Owais