اساتذہ پر طالب علموں سے بدسلوکی کا معاملہ، اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد نے شکایت درج کرائی
علی گڑھ, 12 مئی (ہ س)۔ اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد کے کارکنان نے شری وارشنی مہاودیالیہ کے پرنسپل سے ملاقات کر دو اساتذہ کے خلاف طالب علموں سے بدسلوکی کرنے اورایک طالب علم کا ہاتھ مروڑنے اور اینٹ سے حملہ کرنے کی کوشش کرنے کا الزام لگایا۔ تھانہ گاندھی
اساتذہ پر طالب علموں سے بدسلوکی کا معاملہ، اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد نے شکایت درج کرائی


علی گڑھ, 12 مئی (ہ س)۔ اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد کے کارکنان نے شری وارشنی مہاودیالیہ کے پرنسپل سے ملاقات کر دو اساتذہ کے خلاف طالب علموں سے بدسلوکی کرنے اورایک طالب علم کا ہاتھ مروڑنے اور اینٹ سے حملہ کرنے کی کوشش کرنے کا الزام لگایا۔ تھانہ گاندھی میں تحریری شکایت کی گئی اور کارروائی کابھی مطالبہ کیا گیا۔

نیشنل ایگزیکٹیو ممبر انکور شرما نے پرنسپل کو بتایا کہ ریسرچ پروجیکٹ جیسے موضوع پر طلباء اپنی فائلیں تیار کر رہے ہیں اور شعبہ سوشیالوجی کے اساتذہ موجود نہیں ملتے ہیں۔7؍ مئی کو جب پرجیکٹ کا باقاعدہ طالب علم اساتذہ سے ملنے گیا تو وہ غصے میں آگئے اور اسے گالیاں دیتے ہوئے امتحان میں فیل کر مستقبل تباہ کرنے کی دھمکی بھی دی،طلباء نے پرنسپل کی غیر موجودگی میں چیف پراکٹر کو جانکاری دی ، جنہوں نے تحریری شکایت طلب کی۔ طالب علم استاد کے پاس جا کر اپنے ساتھ ہونےوالے سلوک کے خلاف احتجاج کیا تو اسکابازو مروڑکر، اسے اینٹ مارنے کی کوشش کی۔ طالب علم کو بچ کر بھا گنا پڑا۔ اب13؍ مئی کو یونیورسٹی جا کر شکایت کروں گا۔ پرنسپل نے جانچ کی یقین دہانی کرائی۔ اسکے بعد طلبہ گاندھی پارک تھانے پہنچ کر اساتذہ کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے تحریری شکایت درج کرائی۔

اس موقع پر تنظیم کے لیڈر وشویندر سوربھ راٹھور، ابھیمنیو راگھو، پورن یادو، لوکش، آیوش گاندھی، وکی ٹھاکر سدھارتھ، روی، یوگیش، اوم پرکاش، تری دیو اور دیگر کارکنان موجود تھے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande