دو گروپ میں پرتشدد جھڑپ، ایک بھائی کی موت، ہجوم نے پولیس پرکیا پتھراؤ
دو گروپ میں پرتشدد جھڑپ، ایک بھائی کی موت، ہجوم نے پولیس پرکیا پتھراؤچھپرہ، 12 مئی(ہ س)۔ بہار کے چھپرہ شہر میں دوگروپ کے درمیان پرتشدد جھڑپ کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ واقعہ کریم چک خانوا کے محلہ میں پیش آیا جہاں دو افراد زخمی ہوگئے۔ دونوں بھائی ٹاؤن
دو گروپ میں پرتشدد جھڑپ، ایک بھائی کی موت، ہجوم نے پولیس پرکیا پتھراؤ


دو گروپ میں پرتشدد جھڑپ، ایک بھائی کی موت، ہجوم نے پولیس پرکیا پتھراؤچھپرہ، 12 مئی(ہ س)۔ بہار کے چھپرہ شہر میں دوگروپ کے درمیان پرتشدد جھڑپ کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ واقعہ کریم چک خانوا کے محلہ میں پیش آیا جہاں دو افراد زخمی ہوگئے۔ دونوں بھائی ٹاؤن تھانہ علاقے کریم چک خانوا کے رہائشی ہیں۔ واقعہ کے حوالے سے بتایا جا رہا ہے کہ دونوں بھائی کسی کام سے قریبی کٹاری باغ محلہ گئے ہوئے تھے جہاں دونوں بھائیوں کا مقامی لوگوں سے کسی بات پر تنازعہ ہوگیا۔یہ تنازعہ جلد ہی مارپیٹ اور لاٹھی ڈنڈوں کے ساتھ تشدد میں تبدیل ہوگیا۔ اس میں دونوں بھائی شدید زخمی ہو گئے۔ اس کے بعد دونوں بھائیوں کو مقامی لوگوں نے چھپرہ صدر اسپتال پہنچایا جہاں دونوں کا علاج کیا گیا لیکن ان میں سے ایک کی سنگین حالت کو دیکھتے ہوئے ڈاکٹروں نے اسے پی ایم سی ایچ پٹنہ ریفر کر دیا۔ پٹنہ لے جا رہے تھے کہ راستے میں ایک بھائی کی موت ہو گئی۔ایک شخص کی موت کے بعد صورتحال پرتشدد ہوگئی۔ خانوا اور گرد و نواح میں لوگوں نے ٹائر جلا کر سڑک جام کر دیا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر چھپرہ ڈی ایس پی راج کشورسنگھ پولیس فورس کے جائے وقوع پر پہنچے۔ جہاں انہوں نے لوگوں کو سمجھا بجھا کر پرسکون رہنے کی اپیل کی۔ وہیں لوگ سڑک جام کرکے شدید احتجاج کر رہے ہیں۔ گذشتہ رات لوگوں نے پولیس پر پتھراؤ بھی کیا۔اس تشدد کے بارے میں سارن کے ایس پی ڈاکٹر کمار آشیش نے بتایا کہ 11 مئی کوٹاؤن تھانہ علاقے کے خانوا محلہ میں دو فریقوں کے درمیان جھگڑے میں ایک فریق نے دوسرے فریق کے دو لوگوں کو لاٹھیوں سے زخمی کر دیا۔ ایک شخص کی دوران علاج موت ہوگئی ، جب کہ دوسرا شخص تاحال اسپتال میں زیر علاج ہے۔ جائے وقوعہ پر امن و امان برقرار رکھنے کے لیے اضافی پولیس فورس تعینات کر دی گئی ہے۔ پولیس نے واقعے میں ملوث ملزمین کی گرفتاری کے لیے مہم شروع کر دی ہے ۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande